رنجی ٹرافی فائنل کے تیسرے دن کے اختتام پر بنگال نے 65 اوورز میں تین وکٹوں کے مقصان پر 13رن بنا لئے ہیں لیکن اب بھی وہ میزبان ٹیم سے 292 رنوں سے پیچھے ہے۔
بنگال کی شروعات مایوس کن رہی اور 35 رنوں کے مجموعی اسکور پر کپتان ابھیمنو ایشورن 9 رن بنا کر منکنڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔
اس کے بعد سریوتس گوسوامی اور سدیپ چٹرجی نے محتاط انداز میں بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 89 رنوں کی شراکت داری کی۔ لیکن سریوتس گوسوامی 26 رنوں کے انفرادی اسکور پر جڈیجہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
سدیپ چٹرجی اور منوج تیواری نے تیسرے وکٹ کے لئے تشفی بخش شراکت داری کی۔ منوج تیواری 35 رنوں کے انفرادی اسکور پر چراغ جانی کی گیند پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔
تیسرے دن کے اختتام تک سدیپ چٹرجی 47 رن اور ردھیمان ساہا چار رن بنا کر ناٹ آ ؤٹ ہیں۔
سوراشٹر کی جانب سے دھرمندرسنہاجڈیجہ،منکنڈ اور چراغ جانی کو ایک ایکو کٹ ملا۔
اس سے قبل راجکوٹ کے سوارشٹر کرکٹ ایسویشن اسٹیڈیم میں کھیلےجارہے رنجی ٹرافی 20۔2019 کے فائنل کے تیسرے دن ارپیت وسوودا کی سنچری اور چیتشور پجارا کی نصف سنچری کے باوجود سوراشٹر کی پوری ٹیم بنگال کے خلاف رنجی ٹرافی کے فائنل کی پہلی اننگز میں 425 رن بنا کر آ ل آؤٹ ہو گئی۔
اس سے قبل سوراشٹراپنے کل کے اسکور آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 384 رنوں سے آ گے کھیلتے ہوئے مزید 41 رن جوڑ کر 425 رنوں پرآل آ ؤٹ ہو گئی۔
دوسرے دن سوراشٹر نے اپنے کل کے اسکورپانچ وکٹوں کے نقصان پر 205 رنوں سے آ گے کھیلتے ہوئے دوسرے دن کے کھیل ختم ہونے تک 179 رن جوڑے۔
سوراشٹر کی جانب سے ارپیت وسودوا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 287 گیندوں ہر 11 چوکوں کی مدد سے 106 رن بنا کر شہبازاحمد کی گیند پر اسٹمپ ہو گئے۔
اس کے بعد چیتشور پجارا نے محتاط انداز میں بلے بازی کامظاہرہ کرتے ہوئے 237 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 66 رنوں کی اننگز کھیل کر مکیش کمار کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
اس کے علاوہ شکاریہ چاررن،منکڈ(0)رن بنا کرآ ؤٹ ہوئے۔ دن کے اختتام پر چراغ جانی(13 رن ) اورجڈیجہ(13رن) بناکر ناٹ آ ؤٹ ہیں۔
بنگال کی جانب سے آکاشش دیپ کو چار جبکہ شہبازاحمد کو تین جبکہ مکیش کمار دودووکٹ اور ایشان پورل کو ایک وکٹ ملا۔
ا س سے قبل سوراشٹر نے شاندار انداز میں شروعات کرتے ہوئے پہلے دن کے اختتام پر پانچ وکٹوں کے نقصان پر206 رن بنا لئے ہیں۔
راجکوٹ کے سواشٹر کرکٹ اسیوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے نجی ٹرافی کے فائنل میں میزبان ٹیم سوارشٹر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
اوپننگ بلےباز دیسائی اور باروٹ نے محتاط انداز میں شروعات کرتے ہوئے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئتے پہلے وکٹ کے لئے 82 رنوں کی شراکت داری کی ۔
دیسائی 11گیندوں پر پانچ چکوں کی مدد سے 38 رن اور باروٹ142 گیندوں پر 54 رن بنا کر آؤٹ ہوئے ۔
لئے ہیں۔ آ خری اطلاع موصول ہونے تک سوارشٹر نے33 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 73 رن بنا لئے ہیں۔
بنگال کو پہلی کامیابی شہبازاحمد نے دلائی جبکہ دوسری کامیابی آکاش دیپ کی بدولت ملی۔
مہندرسنہا جڈیجہ نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے سات چوکوں کی مددن سے 54 رن بنا کرآکاش دیپ کے دوسرے شکار بنے۔شلیڈن جیکسن 14 رن بنا کرایشان پورل کی گیند پرایل بی ڈبلیو ہو گئے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار ٹیسٹ بلے باز چیشتورپجارا پانچ رن بنا کرریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے ۔