ETV Bharat / sports

'دھونی میں بہت کرکٹ باقی ہے' - راجیو شکلا نے دھونی کی تعریف کی

انڈین پریمیئر لیگ کے چیئرمین راجیو شکلا نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی ان میں بہت کرکٹ باقی ہے اور وہ آگے بھی ملک کی نمائندگی کریں گے۔

انڈین پریمیئر لیگ کے چیئرمین راجیو شکلا
author img

By

Published : Sep 21, 2019, 11:42 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 12:49 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے گیان كلش انٹرنیشنل اسکول کے میدان میں بین الاقوامی سطح کی کرکٹ پچ کا افتتاحی پروگرام میں شامل ہونے آئےراجیو شکلا نے دھونی کی تعریف کی اور کہا کہ ان میں اب بھی ملک کو دینے کے لیے بہت کچھ ہے نیز وہ بھارت کے لیے کھیلتے رہیں گے۔

انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے بہترین وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی کے اندر ابھی بہت کرکٹ باقی ہے اور وہ قومی ٹیم کے لیے آگے بھی کھیلیں گے۔

راجیو شکلا نے کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان وراٹ کوہلی اور سلامی بلے باز روہت شرما کے درمیان اختلافات کی مکمل طور پر تردید کی۔

سپریم کورٹ کے جسٹس ونیت شرن نے سہارنپور کے گیان كلش انٹرنیشنل اسکول کے میدان میں بین الاقوامی سطح کی کرکٹ پچ کا افتتاح کیا۔

جسٹس ونیت شرن نے کہا کہ کھیلوں کی دنیا میں بھارت کا غلبہ بڑھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک جانب جہاں بھارت نے بیڈمنٹن میں عالمی کھلاڑی پی وی سندھو، سائنا نہوال جیسے بہترین کھلاڑی دیے ہیں تو دوسری جانب کرکٹ نے وراٹ کوہلی، مہندر سنگھ دھونی، روہت شرما جیسے کھلاڑی دیے ہیں اور انہی کی وجہ سے ملک کے نوجوان کھیلوں میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

اس موقع پر سابق مرکزی وزیر اور آئی پی ایل کے چیئرمین راجیو شکلا کے علاوہ اترپردیش کرکٹ ایسوسی ایشن کے سکریٹری يدھوير سنگھ، سہارنپور کے رکن اسمبلی اور گیان کلش انٹرنیشنل اسکول کے بانی سنجے گرگ، سہارنپور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسو سی ایشن کے ڈائریکٹر اکرم سیفی موجود تھے۔

Intro:Body:

aaftab

Conclusion:
Last Updated : Oct 1, 2019, 12:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.