اس سے قبل راجیو شکلا اس وقت بھی وائس چیئرمین تھے جب این سری نواسن بورڈ کے چیئرمین تھے اور وہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) گورننگ کونسل کے مقبول چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔ شکلا کے نام کی تجویز دہلی اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) کے صدر روہن جیٹلی نے پیش کی تھی، اس تجویز کی اتراکھنڈ کے ماہِم ورما نے حمایت کی تھی۔ یاد رہے کہ ورما نے اس سال کے شروع میں یہ عہدہ چھوڑ دیا تھا۔
ورما کے بی سی سی آئی کے نائب صدر کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد ہی شکلا کے اس عہدے پر فائز ہونے کے امکانات میں اضافہ ہوگیا تھا۔ معلوم ہوا ہے کہ شکلا کو کولنگ آف پیریڈ پر جانا نہیں پڑے گا کیونکہ آئی پی ایل کے چیئرمین کا عہدہ آفیسر کے ماتحت نہیں آتا۔
بتایا جارہا ہے کہ شکلا کا باضابطہ انتخاب بی سی سی آئی کے 24 دسمبر کو احمد آباد میں ہونے والے سالانہ عام اجلاس کے دوران ہوگا۔ آئی پی ایل کے چیئرمین برجیش پٹیل اور خیرالجمال (میمون) مجومدار دو ایسے ممبران ہیں جنہیں آئی پی ایل کی گورننگ کونسل میں دوبارہ منتخب کیا گیا ہے۔