ETV Bharat / sports

انگلینڈ اور پاکستان ٹی ٹوئنٹی میچ میں بارش ڈالیگی خلل؟ - انگلینڈ کے بلےباز ڈیوڈ ملان

انگلینڈ اور پاکستان کے مابین تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ آج مانچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پاکستان کے لیے بہت اہم ہوگا کیونکہ اگر اس میچ میں ان کی شکست ہوتی ہے تو وہ یہ سیریز بھی کھو دے گی اور اگر وہ جیت گئی تو وہ یہ سیریز ڈرا ہوگی

Rain will disrupt England and Pakistan T20 match?
انگلینڈ اور پاکستان ٹی ٹوئنٹی میچ میں بارش ڈالیگی خلل؟
author img

By

Published : Sep 1, 2020, 4:52 PM IST

Updated : Sep 1, 2020, 5:00 PM IST

پاکستان ٹیم سیریز کا دوسرا میچ پانچ وکٹوں سے ہار گئی تھی۔ انگلینڈ کی طرف سے ایون مورگن نے کپتانی اننگ کھیلی تھی۔ انہوں نے عمدہ اننگ کھیلی اور اپنی ٹیم کے بلے باز ڈیوڈ ملان کے ساتھ سنچری شراکت قائم کی تھی۔ واضح رہے کہ سیریز کا پہلا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔ فی الحال میزبان ٹیم سیریز میں 1-0 سے آگے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اہل خانہ کے ساتھ جو ہوا وہ خوفناک تھا: سریش رینا

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ میں بارش ہونے کے آثار بہت ہی کم ہیں۔ طوفان کے بھی کوئی آثار نہیں ہیں۔ بارش ہونے کے محض 3 فیصد امید ہے۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18 °C اور کم سے کم درجہ حرارت 9 °C ہوگا۔ ایسی صورتحال میں توقع ہے کہ میچ کے 40 اوورز کھیلے جا سکتے ہیں۔

مہمان ٹیم کے لیے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں محمد حفیظ نے 36 گیندوں میں پانچ چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 69 رنز بنائے تھے۔ کپتان بابر اعظم نے 56 رنز بنائے تھے۔ دوسری جانب گیندباز شاداب خان نے تین وکٹ ہیرس ریف نے دو وکٹ لیے تھے۔

Last Updated : Sep 1, 2020, 5:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.