بھارتی ٹیم کے تیزگیندباز محمد سراج پر برسبین میں کھیلے جارہے چوتھے اور آخری ٹسٹ کے پہلے دن جمعہ کے روز اسٹیڈیم میں موجود شائقین کی جانب سے پھر نسل پرستانہ جملے کسے گئے۔
سراج پر اس سے پہلے سڈنی ٹسٹ کے دوران بھی نسلی تعصب پر مبنی جملوں کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد بی سی سی آئی نے اس پر سخت اعتراض ظاہر کیا تھا اور کرکٹ آسٹریلیا سے سخت کاروائی کا مطالبہ بھی کیا تھا، لیکن سراج پر سڈنی کے بعد برسبین میں بھی نسل پرستانہ جملے کسے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کھلاڑیوں کی چوٹ کے لیے کافی حد تک آئی پی ایل ذمہ دار: جسٹن لینگر
آسٹریلیائی میڈیا کی خبر کے مطابق کچھ ناظرین نے سراج کے علاوہ واشنگٹن سندر کے لیے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا، سندر نے اس مقابلے سے ٹسٹ میں ڈیبیو کیا ہے، حالانکہ ٹیم انتظامیہ نے نہ تو اس معاملے کی تصدیق کی ہے اور نہ ہی میچ ریفری سے اس کی باقاعدہ طور پر شکایت کی گئی ہے۔
سڈنی مارننگ ہیرالڈ نے کیٹ نامی ناظرین کے حوالے سے لکھا "میرے پیچھے لوگ مسلسل سندر اور سراج کو 'گرب' کہہ رہے تھے۔" انہوں نے سراج سے کچھ کہنا شروع کیا اور یہ سڈنی کی طرح ہی تھا،
(یو این آئی)