بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ سیمی فائنل اور اور فائنل مقابلے کا انعقاد کیا جائے گا لیکن بورڈ نے اس کے لیے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔
بورڈ نے یہ فیصلہ پہلے سیمی فائنل مقابلے سے چند گھنٹے قبل لیا ہے۔پہلا سیمی فائنل ملتان سلطانز اور پیشاور زلمی کے درمیان کھیلا جانا تھا۔
پی ایس ایل کے دونوں سیمی فائنل مقابلے ایک ہی دن میں کھیلے جانے تھے لیکن کورونا وائرس کے سبب ان مقابلوں کو فی الحال ملتوی کرنا پڑا ہے۔
پی ایس ایل کامیابی کے ساتھ اختتام کی جانب گامزن تھا۔ پی ایس ایل کے تمام میچز بھی شاندار رہے اور کرکٹ شائقین نے ان میچز کا لطف بھی خوب اٹھایا۔پاکستان کرکٹ بورڈ پہلی بار پاکستان سپر لیگ کے تمام میچ پاکستان میں ہی منعقد کیا تھا۔ ان حالات میں پی ایس ایل کے میچز کو ملتوی کرنا پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ کے شائقین کے لیے بڑا جھٹکا ہے۔
حالانکہ کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کچھ میچز خالی اسٹیڈیم میں بھی منعقد کرایا لیکن کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے آخرکار بورڈ کو میچز ملتوی کرنے کے لیے مجبور ہونا پڑا۔