ETV Bharat / sports

جنوبی افریقہ کے خلاف پریم گرگ کی سنچری

کپتان پريم گرگ کے 110 رنز کی شاندار سنچری کی بدولت بھارت نے چار ممالک کے انڈر -19 ٹورنامنٹ میں میزبان جنوبی افریقہ کے خلاف جمعہ کو 50 اوور میں پانچ وکٹ پر 264 رن کا مضبوط اسکور بنا لیا۔

جنوبی افریقہ کے خلاف پریم گرگ کی سنچری
جنوبی افریقہ کے خلاف پریم گرگ کی سنچری
author img

By

Published : Jan 3, 2020, 7:35 PM IST

بھارت نے کپتان پریم گرک کی شاندار سنچری کی بد ولت جنوبی افریقہ کے خلاف 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 264 رنوں کا تشفی بخش اسکور کھڑاکیا۔

چار ممالک کے اس ٹورنامنٹ کی دو دیگر ٹیمیں نیوزی لینڈ اور زمبابوے ہیں۔

بھارت ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا، لیکن اس کی شروعات خراب رہی اور اس نے 29 رن تک دو وکٹ گنوا دیئے۔

کپتان پريم نے تلک ورما کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لئے 91 رن اور وکٹ کیپر دھرو جریل کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لئے 104 رن کی ساجھےداری کی۔

پريم نے 103 گیندوں پر 110 رنز میں نو چوکے اور دو چھکے لگائے۔تلک نے 69 گیندوں پر 42 رنز میں چار چوکے لگائے جبکہ دھرو نے 74 گیندوں میں 65 رن کی اننگز میں دو چوکے اور دو چھکے لگائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے فاسٹ بولر موڈلي كھمالو نے 53 رن پر چار وکٹ لئے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.