ETV Bharat / sports

سری لنکا کو 306 رنز کا ہدف

پاکستان اور سری لنکا کے مابین جاری تین یک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان پاکستان نے بابر اعظم کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 305 رنز بنائے۔

پاکستان کا محتاط آغاز
author img

By

Published : Sep 30, 2019, 4:10 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 2:40 PM IST

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا جسے اس کے بلے بازوں درست قرار دیتے ہوئے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور اسکور 300 رنز کے پار پہنچایا۔

پاکستان کے سلامی بلے باز فخر زمان اور امام الحق نے پہلے وکٹ کے لیے 73 رنز کی پارٹنرشپ کر کے ٹیم کو بہتر شروعات دلائی۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

فخر زمان 65 گیندوں میں 54 رنز جبکہ امام الحق 41 گیندوں میں 31 رنز بنا کر وانندو ہسارنگا کا شکار بنے۔

اس کے بعد بابر اعظم اور حارث سہیل نے تیسرے وکٹ کے لیے 111 رنز کی پارٹنر شپ کی، بابر اعظم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری مکمل کی، انہوں نے 105 گیندوں کا سامنا کیا اور 8 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 115 رنز بنائے جبکہ حارث سہیل 40 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ افتخار احمد نے تیز رفتاری سے رنز بنائے، انہوں نے 20 گیندوں میں 2 چوکے اور 2 چھکوں کی مدد سے 32 رنز کی اننگ کھیلی۔

سری لنکا کی جانب سے وانندو ہسارنگا نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ اسورو ادانا اور لاہیرو کمارا کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئے۔

سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ کراچی میں تقریباً ایک دہائی کے بعد کوئی بین الاقوامی میچ کھیلا جارہا ہے۔

سنہ 2009 میں لاہور میں سری لنکا کرکٹ ٹیم پر شدت پسندانہ حملے کے بعد پاکستان پر بین الاقومی کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے تھے اس کے بعد پاکستان کو اپنی تمام بین الاقوامی سیریز بیرون ملک کھیلنی پڑی تھی۔

سری لنکا کرکٹ ٹیم پر ہونے والے اس شدت پسندانہ حملے میں خوش قسمتی سے کسی بھی کھلاڑی کو زیادی چوٹ نہیں آئی تھی تاہم متعدد کھلاڑی اور سکیورٹی اہلکار زخمی جبکہ 8 حکام ہلاک ہوئے تھے۔

اس حملے کے بعد پاکستان کو اپنی تمام بین الاقوامی سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلنے پر مجبور ہونا پڑا تاہم گزشتہ چند برسوں کے درمیان زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے ساتھ محدود اوورز کے ٹی 20 مقابلوں کی میزبانی لاہور اور کراچی کے اسٹیڈیمز کر چکے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 2, 2019, 2:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.