انگلینڈ بمقابلہ پاکستان ٹیسٹ سیریز کے فائنل کے لئے تمام تیاری مکمل ہوچکی ہے۔ یہ ٹیسٹ آج سے 25 اگست تک جاری رہے گا۔
پہلے ٹیسٹ میں فتح کے بعد انگلینڈ نے ٹیسٹ سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کرلی ہے اور دوسرا ٹیسٹ ڈرا پر ختم ہوا تھا۔
اس دوران پاکستان اس پوزیشن میں تھا کہ وہ سیریز نہیں جیت سکتا۔ اگر پاکستان سیریز کو بچانا چاہتا ہے کہ اسے تیسرا ٹیسٹ جیتنا ہوگا ۔
انگلینڈ میں ٹیسٹ میچ صبح 11 بجے شروع ہوتا ہے لیکن دوسرا ٹیسٹ میچ تمام پانچ دن خراب موسم کی وجہ سے متاثر ہوا اور بے نتیجہ(ڈرا) پر ختم ہوا جس کے بعد ٹیسٹ میچ کو جلدی کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔
دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی پہلی اننگز مکمل ہوگئی تھی جبکہ انگلینڈ نے آخری دن چار وکٹوں کے نقصان پر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کی جس کے ساتھ ہی میچ ڈرا ہوگیا۔
دوسری طرف انگلینڈ دوسری ٹیسٹ سیریز جیتنے کی امید کرے گا، اور پھر دو بڑی سیریز میں جیت کے پیچھے آسٹریلیائی چیلینج کے لئے تیار ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ انگلینڈ بمقابلہ پاکستان کا تیسرا ٹیسٹ میچ روز باؤل، ساؤتیمپٹن میں ہوگا۔
یہ بھی بتادیں کہ واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو 0-1 کی برتری حاصل ہے، تیسرا ٹیسٹ جیتنے کی صورت میں فاتح ٹیم کی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں ایک درجہ ترقی ہوسکتی ہے۔
انگلینڈ کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں پاکستان پر 10 سال بعد شکست کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ انگلش سرزمین پر پاکستان آخری سیریز سنہ 2010 میں ہارا تھا۔ اب تیسرا ٹیسٹ ڈرا بھی ہوا تو سیریز ہاتھ سے نکل جائے گی۔
- مزید پڑھیں: انگلینڈ۔پاکستان تیسرا ٹیسٹ قبل از وقت شروع ہوگا
اگرچہ گذشتہ میچ کی بہ نسبت اس بار بارش کی مداخلت کم رہنے کی پیشن گوئی کردی گئی لیکن انگلینڈ کا ناقابل اعتبار موسم کھیل کی راہ میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔ گذشتہ روز بھی بارش کی وجہ سے کرکٹرز کو انڈور پریکٹس تک محدود رہنا پڑا تھا۔