ETV Bharat / sports

محمد رضوان کی شاندار بلے بازی،پاکستان کی جنوبی افریقہ پر جیت

author img

By

Published : Apr 10, 2021, 10:49 PM IST

سلامی بلے باز محمد رضوان کی ناٹ آوٹ 74 رن کی شاندار اننگز کی بدولت پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹی 20 میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز میں 0-1 کی سبقت حاصل کرلی ہے۔

Pakistan vs south africa
Pakistan vs south africa

جوہانسبرگ میں کھیلے گئے ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے جنوبی افریقہ نے سلامی بلے باز ایڈن مارکرم کے 51 رنز اور کپتان ہینرک کلاسین کے 50 رن کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 188 رن کا چیلنجنگ اسکور بنایا لیکن پاکستان ٹیم نے 19.5 اوور میں 6 وکٹ کھو کر ہدف حاصل کر لیا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

پاکستان کی جانب سے سلامی بلے باز رضوان نے 50 گیندوں میں 9 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 74 رنز کی ناٹ آوٹ میچ فاتح اننگز کھیلی۔

محمدرضوان کو ان کی شاندار اننگز کی بدولت پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ اس کے علاوہ فہیم اشرف نے 14 گیندوں مین 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 30 رنز بنائے۔

یک روزہ سیریز میں رنوں کا انبار لگانے والے فخر زمان نے اس میچ 27 رنز بنائے اور اننگز کے 10 ویں اوور کی آخری گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد حفیظ اپنے 100 ویں میچ کو یادگار بنانے میں ناکام رہے اور محض 13 رنز ہی بنا سکے۔ انہیں تبریز شمسی نے آؤٹ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.