ETV Bharat / sports

آج ہی کے دن 1975 میں کرکٹ ورلڈ کپ کا ہوا تھا آغاز - انگلینڈ

آج ہی کے دن یعنی 7 جون 1975 میں مینز کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز ہوا تھا جبکہ ان کھیلوں کی میزبانی انگلینڈ نے کی تھی۔

On this day in 1975: First-ever Men's World Cup began
آج ہی کے دن 1975 میں کرکٹ ورلڈ کپ کا ہوا تھا آغاز
author img

By

Published : Jun 7, 2020, 6:07 PM IST

پہلے ورلڈکپ کا پہلا میچ بھارت اور انگلینڈ کے بیچ لارڈز گراونڈ پر کھیلا گیا تھا۔ 1975 میں کھیلا گیا ورلڈکپ ساٹھ اوور کے فارمیٹ پر مبنی تھا۔ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس میچ میں ڈینس امیس نے بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 108 گیندوں پر 137 رنز بنائے تھے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم نے مقررہ ساٹھ اوور میں چار وکٹوں کے نقصان سے 334 رنز بنائے تھے۔ بھارت کی جانب سے سید عابد علی نے شاندار بالنگ کی تھی، انہوں نے اس میچ میں دو وکٹیں حاصل کیں۔

یہ میچ سنیل گاوسکر کی جانب سے 174 گیندیں کھیلتے ہوئے صرف 36 رن بنانے کی وجہ سے بھی مشہور ہے کیونکہ اس وقت مشکل ٹارگیٹ کے باوجود سست اننگ کھیلنے پر گاوسگر کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

اس اننگ میں گاوسکر ناٹ آوٹ رہے لیکن بھارتی ٹیم ساٹھ اوور میں تین وکٹوں کے نقصان سے صرف 132رنز تک محدود رہی۔

پہلے ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دیکر ویسٹ انڈیز نے مقابلہ کا ٹائٹل جیتا تھا۔

انگلینڈ میں پہلا عالمی کپ 1975 میں7 سے 21 جون تک کھیلا گیا تھا جس میں 8 ٹیموں نے شرکت کی تھی۔ 8 ٹیموں کو2 گروپز میں تقسیم کیا گیا تھا۔ گروپ اے میں میزبان انگلینڈ کے علاوہ نیوزی لینڈ، بھارت اور جنوبی افریقہ کو رکھا گیا تھا جبکہ گروپ بی میں ویسٹ انڈیز، آسڑیلیا، پاکستان اور سری لنکا کو جگہ ملی تھی۔

لارڈز کے تاریخی میدان پر21 جون کو کھیلے گئے فائنل میں ویسٹ انڈیز نے آسڑیلیا کو شکست دے کر کرکٹ کے پہلے عالمی چمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے مقررہ 60 اوور میں 8 وکٹ پر291 رنز بنائے تھے۔ کلائیو لائیڈ نے85 گیندوں پر12 چوکوں اور2 چھکوں کی مدد سے 102 رنز بنائے تھے جس کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کا اتنا بڑا اسکور ممکن ہوسکا۔ گیری گلمور نے48 رنز دیکر 5کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ آسڑیلیا کے تمام کھلاڑی 58.4 اوور میں274 رنز بناکر آوٹ ہوئے جس کی وجہ سے ویسٹ انڈیز نے17 رنز سے میچ جیتا اور ٹائٹل پر قبضہ جمایا۔ ایان چیپل نے93 گیندوں پر6 چوکوں کی مدد سے62 رنز بنائے۔ کیتھ بوائز نے50 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ کلائیو لائیڈ کو مین آف دی میچ ایوارڈ ملا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.