آپ کو بتا دیں گزشتہ روز بنگلہ دیش نے دی اوول میدان پر کھیلے گئے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ جیسی مضبوط ٹیم کو 21 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا۔
اس میچ میں 75 رن بنانے کے علاوہ ایک وکٹ لینے والے بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
میچ کے بعد شکیب نے کہا کہ یہ جیت ہماری بہترین فتوحات میں سے ایک ہے، اور یہ میرا چوتھا عالمی کپ ہے، جہاں ہم خود کو ثابت کرنا چاہتے ہیں، ٹورنامنٹ میں اس سے اچھی شروعات اور کچھ نہیں ہو سکتی تھی، ہمیں ایسے ہی آغاز کی ضرورت تھی۔
غور طلب ہے بنگلہ دیش نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے چھ وکٹ پر 330 رن کا اپنا یک روزہ تاریخ کا سب سے زیادہ ا سکور بنایا اور جنوبی افریقہ جیسی مضبوط ٹیم کو مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹ پر 309 رنز پر روک کر میچ جیت لیا۔
ثاقب نے مزید کہا کہ ہم جب انگلینڈ آئے تھے تو ہمیں خود پر یقین تھا، اس جیت سے ڈریسنگ روم میں کافی خوشی کا ماحول رہے گا لیکن ہمیں پتہ ہے ہمارا کام ابھی شروع ہی ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے وارک شائر کے ساتھ دو سال کرکٹ کھیلی ہے جس کا مجھے کافی فائدہ ملا ہے، اس جیت سے ہمارا اعتماد کافی بڑھا ہے اور اب ہمیں نیوزی لینڈ کے خلاف بھی بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔