نیوزی لینڈ کے 180 کے جواب میں انگلینڈ کی شروعات اچھی نہ رہی اور 27 رنوں کے مجموعی اسکور پر پہلا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ڈیوڈ ملان 55 رن بنا کر نمایاں اسکورررہے۔اس کے علاوہ جیمس ونس 49 رن بنائے۔ اس کے علاوہ دیگر بلے باز خاطر خواہ رن بنا نے میں ناکام رہے۔ انگلینڈ نے مقررہ20 اووروں میں سات وکٹوں کے نقصان پر 166رن ہی بناسکی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے لوکی فرگوسن اور ٹیکنرکودودووکٹ ملے ۔اس کے علاوہ ایش سوڈھی اورمیشل اسٹینر کو ایک ایک وکٹ ملے۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ کےنیلسن میں کھیلے گیےکو تیسرے اورآخری ٹی۔20 انٹرنیشنل میچ میں میزبان ٹیم نیوزی لینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اووروں میں سات وکٹوں کے نقصان پر 180 رن بنا ئے ۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے کولن ڈی گرینڈ ہوم نے 35 گیندوں پرپانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 55رنوں کی شاندار اننگز کھیلی ۔
اس کے علاوہ مارٹن گپٹل(33)،روس ٹیلر(27)اور جمی نیشم(20)رنوں کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے ٹام کروین کو دوجبکہ سیم کورین،ایس محمود ،براون اور کارکسن کو ایک ایک وکٹ ملے۔