لاہور میں پاکستانی ٹیم کا کیمپ جاری ہے۔سبھی کھلاڑی پینہ بہا رہے ہیں۔کپتان سرفراز احمد بھی اپنی بلے بازی پر کافی توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے عالمی کپ میں پانچویں نمبر پر بلے بازی کی خواہش ظاہر کی ہے۔
سرفراز نے کہا کہ میری بلے بازی ٹیم کے لیے اہم ہے اور اسی لیے میں نے نمبر پانچ پر بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔
یک روزہ مقابلوں میں پاکستانی ٹیم نے سرفراز کی کپتانی میں اچھا مظاہرہ کیا ہے لیکن ٹیسٹ میں بطور کپتان سرفراز کو ابھی ثابت کرنا ہے۔