ETV Bharat / sports

تیسرا یک روزہ میچ: بھارت کی پہلے بلے بازی - بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری میچ

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تیسرا یک روزہ میچ: بھارت کی پہلے بلے بازی

author img

By

Published : Feb 11, 2020, 7:19 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 10:40 PM IST

بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین تین میچوں کی یک روزہ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں آج بھارت اپنا وقار برقرار رکھنے کے ارادے سے میدان میں اترے گا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے بھارت کو 0۔2 سے شکست دے کر یک روزہ سیریز اپنے نام کرلیا ہے اور وہ آخری مقابلہ جیت کر بھارتی ٹیم سے ٹی ۔ 20 سیریز میں ملی 5۔0 کی شکست کا بدلہ لینا چاہے گا جبکہ بھارتی ٹیم یہ میچ اپنا وقار بچانے کے ارادے سے کھیلے گی۔

ٹی ۔20 سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی بھارتی ٹیم یک روزہ سیریز میں ناکام ثابت ہوئی اور اسے پہلے دو مقابلوں میں کیوی ٹیم سے شکست کھانی پڑی۔ پہلے مقابلے میں بھارتی ٹیم نے بلے بازی کا شاندار مظاہرہ کیا لیکن اس کی گیندبازی خراب رہی اور اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ دوسرے مقابلے میں ٹیم کی بلے بازی بھی مکمل طور پر ناکام رہی۔

تیسرے یک روزہ میچ کے لیے دونوں ٹیمیں۔
نیوزی لینڈ:
مارٹن گپٹل، ہنری نکولس، کین ولیم سن(کپتان)، راس ٹیلر، ٹام لیتھم، جیمز نیشام، کولن ڈی گرینڈھوم، مچل سینٹنر، ٹم ساؤدی، کائل جیمسن اور ہیمش بینیٹ
بھارتی ٹیم:
پرتھوی شا، مینک اگروال، وراٹ کوہلی (کپتان)، شرییئس ایئر، منیش پانڈے، لوکیش راہول، رویندر جڈیجا، شاردل ٹھاکر، نویدیپ سینی، یوزویندر چہل اور جسپرت بمراہ

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 10:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.