بھارت نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 297 رنز کا ہدف دیا تھا جس کو نیوزی لینڈ نے 47 اوورز ایک گیند میں جیت حاصل کر لی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ ہینری نکولس نے 80 رنز بنائے جبکہ مارٹن گپٹل نے 66 رنز بنائے۔ وہیں گرینڈ ہوم 28 گیند میں 58 رنز لاتھم 32 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔
وہیں کپتان کین ولیمسن نے صرف 22 رنز جبکہ جیمس نیشم نے 19 راس ٹیلر نے 12 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے چہل نے سب سے زیادہ 3 وکٹ حاصل کیے، جبکہ شاردل اور جڈیجا کو ایک ایک وکٹ حاصل ہوا۔
ٹی۔20 سیریز میں بھارت نے نیوزی لینڈ 5۔0 سے کلین سویپ کر دیا تھا تو وہیں نیوزی لینڈ نے یک روزہ سیریز میں بھارت کو 3۔0 سے کلین سویپ کر دیا۔
میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بھارت کے جانب سے سب سے زیادہ لوکیس راہل نے 112 رنز بنائے جبکہ شریئس ایئر نے 62 رنز، منیش پانڈے نے 42 رنز، پریتھوی شا نے 40 رنز بنائے۔ کپتان کوہلی نے صرف 9 رنز بنائے۔ رویندر جڈیجا 8 اور نودیپ سینی 8 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔
نیوزی لینڈ کے جانب سے سب سے زیادہ ہیمش بینیٹ نے 4 وکٹ حاصل کیے۔ جبکہ کائل جیمیسن اور جیمس نیشم کو ایک ایک وکٹ حاصل ہوا۔