ETV Bharat / sports

مدثر نذر اور شان مسعود کا پاکستانی کھلاڑیوں کو انتباہ

author img

By

Published : Jul 15, 2020, 10:33 PM IST

Updated : Jul 16, 2020, 4:13 PM IST

پاکستانی کرکٹ کے سابق کھلاڑی مدثر نذر اور موجودہ سلامی بلے باز شان مسعود نے انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سریز میں پاکستانی کھلاڑیوں کو متنبہ کیا ہے کہ انہیں اس سریز میں کئی چیلنجوں اور مشکلات کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔

مدثر نذر اور شان مسعود کا پاکستانی کھلاڑیوں کو انتباہ
مدثر نذر اور شان مسعود کا پاکستانی کھلاڑیوں کو انتباہ

پاکستان کے اوپنر شان مسعود نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی چار وکٹوں کی شکست پر خاص توجہ نہیں دینا چاہئے کیونکہ کسی ایک میچ میں جیت یا ہار سے کسی ٹیم کی طاقت یا کمزوری کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا ۔

پاکستان کی ٹیم اس وقت تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے انگلینڈ میں ہے۔ ان دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 5 اگست سے شروع ہوگا۔ تیس سالہ مسعود نے کہا کہ یہ سوچنا غلطی ہوگی کہ انگلینڈ کی ٹیم کمزور ہے کیونکہ وہ ویسٹ انڈیز سے ہار چکی ہے اور پاکستان انہیں بھی شکست دے سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم بہت تجربہ کار اور مضبوط ہے۔ ان کی ٹاپ آرڈر بیٹنگ بھی کمزور نہیں ہے ۔مسعود جوفرا آرچر کو آئندہ ٹیسٹ سیریز میں واحد خطرہ نہیں سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے ہر بالر کے سامنے پاکستانی بلے بازوں کی آزمائش ہوگی۔ اوپنر نے کہا کہ انگلینڈ کے پاس بہت اچھے فاسٹ بالر ہیں۔آرچر ہی واحد تشویش نہیں ہیں اس کے دوسرے بولر بھی گھریلو حالات میں سنگین چیلنج پیش کریں گے۔

مدثر نذر نے کہا ہے کہ اگست میں بارشیں ہوئیں تو بلے بازوں کو مشکلات پیش آئیں گی،بابر اعظم اس بار انگلش کنڈیشنز میں بھی آزمائش پر پورا اترے تو کیریئر میں ایسی اڑان بھریں گے کہ پکڑنا مشکل ہو جائے گا۔

ایک انٹرویو میں مدثر نذر نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے رواں سیزن انگلینڈ میں کرکٹ نہیں کھیلی گئی،اسی لیے پچز تازہ ہوں گی،اگست میں بارشیں معمول کی بات ہیں، اگر ایسا ہوا تو پاکستانی بیٹنگ کے لیے مشکلات ہو جائیں گی، میزبان ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کھیلنے کا موقع مل چکا ہوگا جبکہ پاکستانی کھلاڑی طویل وقفے کے بعد ایکشن میں نظر آئیں گے۔بہرحال ایک مثبت پہلو یہ ہے کہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے برعکس پاکستانی ٹیم انگلینڈ میں ڈٹ کر مقابلہ کرتی رہی ہے

Last Updated : Jul 16, 2020, 4:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.