ETV Bharat / sports

فوج کی 15 دنوں کی ٹریننگ کرکے واپس لوٹے دھونی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز لیفٹیننٹ کرنل مہندر سنگھ دھونی جموں و کشمیر میں ٹی اے کی 15 دنوں کی ٹریننگ کے بعد واپس دہلی لوٹ آئے۔

فوج کی 15 دنوں کی ٹریننگ کرکے واپس لوٹے دھونی
author img

By

Published : Aug 17, 2019, 11:15 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 8:21 AM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کامیاب ترین کپتانوں میں سے ایک دھونی 30 جولائی کو ٹی اے کی 106 ٹی اے بٹالین کے ساتھ منسلک تھے۔ انہوں نے تقریبا دو ہفتے تک بٹالین کے ساتھ ٹریننگ میں حصہ لیا۔ دھونی کو وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں تعینات کیا گیا جہاں وہ فوج کے جوانوں کے ساتھ رہے۔

ٹریننگ کے دوران انہیں گشت کرنے کے لئے بھیجا گیا۔ دھونی 15 دنوں کی ٹریننگ کے دوران اري اور اننت ناگ بھی گئے۔ ہندستان کے 73 ویں یوم آزادی کے موقع پر وہ لداخ میں تھے جسے حال ہی میں مرکز کے زیر انتظام علاقہ قرار دیا گیا ہے۔ لداخ میں وہ فوج کے اسپتال گئے اور مریضوں اور لوگوں سے ملاقات کی۔

دھونی نے ورلڈ کپ کے بعد فوج کی ٹریننگ کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی اور ویسٹ انڈیز کے دورے میں محدود اوورز کے لئے خود کو دستیاب قرار نہیں دیا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 27, 2019, 8:21 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.