وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی نے ورلڈ کپ کے بعد تھوڑا وقفہ لے کر دو ہفتوں کے لیے جموں و کشمیر میں آرمی بٹالین کے ساتھ وقت گزارا۔
دھونی فی الحال بیوی اور بیٹی کے ساتھ نئی دہلی میں مقیم ہیں۔
ٹیری ٹوريل آرمی میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر فائز دھونی نے 15 اگست کو اپنی ڈیوٹی ختم کی، انہیں وکٹر فورس کے حصے کے طور پر وادی کشمیر میں تعینات کیا گیا تھا اور انہوں نے پیٹرولنگ، گارڈ اور پوسٹ ڈیوٹی کی ذمہ داری نبھائی۔
یوم آزادی کے موقع پر دھونی لداخ میں نظر آئے تھے اور وہاں کے بچوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی تھی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھیں۔
واضح رہے کہ دھونی کی غیر موجودگی میں رشبھ پنت وکٹ کیپر کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے خلاف ہونے والی سیریز میں دھونی کی واپسی کی امید ہے۔
دھونی جموں و کشمیر میں ٹیری ٹوريل آرمی کی 106 ٹی اے بٹالین (پیرا) سے 30 جولائی کو منسلک ہوئے تھے اور انہوں نے اپنی بٹالین کے ساتھ تقریباً دو ہفتے کا وقت گزارا،فوج کے اعزازی لیفٹیننٹ کرنل دھونی نے ٹیری ٹوريل آرمی کے ساتھ اپنی ٹریننگ 15 اگست کو مکمل کی۔