ETV Bharat / sports

کوچ کے عہدے کے لیے دو ہزار سے زائد درخواستیں - عہدے

بھارتی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کے عہدے کے لیے تقریبا دو ہزار سے زائد درخوستیں موصول ہوئی ہیں۔ مشاورتی کمیٹی کے سامنے ہزاروں درخواستوں سے بھارتی ٹیم کے لیے ایک موزوں امیدوار ڈھونڈنے کا سخت چیلنج ہے۔

کوچ  کے عہدے کے لیے دوہزار سے زائد درخواستیں
author img

By

Published : Aug 3, 2019, 1:34 PM IST

بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آ ئی) نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کی تلاش شروع کردی ہے لیکن پریشانی یہ ہے کہ ایک عہدے کے لیے تقریبادوہزار سے زیاد درخواستیں موصول ہوئی ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق ورلڈ کپ 2019 کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیف کوچ اور کوچنگ اسٹاف کے لیے اشتہار جاری کیا تھا۔

بی سی سی آ ئی نے سچن تندولکر، وی وی ایس لکشمن اور سوروگنگولی کی مشاورتی کمیٹی کو تحلیل کرتے ہوئے کپل دیو، اشومان گائیکواڈ اور شانتا رنگا سوامی پر مشتمل نئی کمیٹی تشکیل دی۔

کپل دیوں کی قیادت والی مشاورتی کمیٹی پر بھارتی ٹیم کے نئے کوچ کی تقرری کی ذمہ داری ہے۔

لیکن مشاورتی کمیٹی کی سب سے بڑی پریشانی یہ ہے کہ کوچ کے عہدے کے لیے دوہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں ہیں۔اس فہرست میں تجربہ کار کوچ اور سابق آسٹریلیائی کرکٹر ٹام موڈی کے علاوہ نیوزی لینڈ کے سابق کوچ مایک ہیسن ، سر ی لنکا کے مہیلا جے وردھنے بڑے نام ہیں۔

اس کے علاوہ روبن سنگھ،لال چندرراجپوت اور بیٹنگ کوچ کے عہدے کے لیے درخواست دینے والے پروین امرے بھارتی ٹیم کا چیف کوچ بننے میں دلچسپی ظاہرکی ۔

مشاورتی کمیٹی کے سامنے بھارتی ٹیم کے کوچ کے عہدے کے لیے مناسب امیدوار کی تلاش کرنے کا سخت چیلنج ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.