حال ہی میں ختم ہوئے دورہ آسٹریلیا پر شاندار کارکردگی کا مظاہر کر کے بھارتی ٹیم کو تاریخی جیت دلانے میں اہم کردار کرنے والے بھارتی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز محمد سراج کا کرکٹ فیڈریشن آف انڈیا کی جانب سے استقبال کیا جائے گا۔
یہ اعلان سی ایف آئی کے چیئرمن اور سابق راجیہ سبھا رکن وی ہنومنتھ راؤ نے کیا ہے۔
وی ہنومنتھ راؤ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 'سراج نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 13 وکٹیں اپنے نام کیں اور بھارت کی تاریخی جیت میں اہم کردار ادا کیا اس لیے سراج کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب منعقد کی جائے گی۔
اس پریس کانفرنس میں سی ایف آئی کے ورکنگ پریسیڈینٹ ایس سریکانت اور اور حیدرآباد کرکٹ فیڈریشن کے نائب صدر ایم اے خرم بھی موجود تھے۔