ETV Bharat / sports

اشون کا ایک اور ریکارڈ - روی چندرن اشون

بھارتی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار اسپین گیند باز روی چندرن اشون جنوبی افریقہ کے خلاف 50 ٹیسٹ وکٹیں لینے والے چوتھے بھارتی گیند باز بن گئے ہیں۔

اشون کا ایک اور ریکارڈ
author img

By

Published : Oct 12, 2019, 10:19 PM IST

پونے میں مہاراشٹر کرکٹ اسوسی ایشن گراؤنڈ پر جنوبی افریقہ کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں روی چندرن اشون چار وکٹ حاصل کرکے بھارتی گیند بازوں کی خصوصی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔

روی چندرن اشون
روی چندرن اشون

دوسرے ٹیسٹ میچ میں چار وکٹیں حاصل کر کے روی چندرن اشون جنوبی افریقہ کے خلاف 50 وکٹیں حاصل کرنے والے بھارت کے چوتھے گیند باز بن گئے ہیں۔

اشون کا ایک اور ریکارڈ
اشون کا ایک اور ریکارڈ

اشون نے اس میچ میں جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈو پلیسس، وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کاک، کیشو مہاراج اور کگیسو رباڈا کو پویلین کی راہ دکھائی، ان کی بہترین گیند بازی کی بدولت جنوبی افریقہ 275 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور بھارت کو 326 رنز کی بڑی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف 50 ٹیسٹ وکٹ لینے والے بھارتی گیند بازوں کی فہرست میں عظیم اسپنر انیل کمبلے، سابق تیز گیند باز جواگل سری ناتھ اور سابق آف اسپنر ہربھجن سنگھ کا نام شامل ہے۔

انیل کمبلے نے جنوبی افریقہ کے خلاف 84 ٹیسٹ وکٹیں جبکہ جواگل سری ناتھ اور ہربھجن سنگھ نے بالترتیب 64 اور 60 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.