ETV Bharat / sports

کرناٹک میچ فکسنگ معاملے میں ریاستی ایسوسی ایشن کا افسر گرفتار

مرکزی کرائم برانچ نے کرناٹک پریمیئر لیگ کے میچ فکسنگ معاملے میں کرناٹک ریاست کرکٹ ایسوسی ایشن کے مینجمنٹ کمیٹی کے رکن سدھیندر شنڈے کو بدھ کے روز گرفتار کر لیا۔

رئیل کمشیر ایف سی نےایسٹ بنگال کوبرابری پر روکا

author img

By

Published : Dec 4, 2019, 8:35 PM IST

اس معاملے کی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ شنڈے نے بیلگاوي پینتھرز کے مالک علی اشفاق تھارا کے ساتھ کچھ میچ فکس کئے تھے۔

جوائنٹ پولیس کمشنر (جرائم) سندیپ پاٹل نے بتایا کہ شنڈے کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا اور مزید تحقیقات کے لئے انہییں پولیس حراست میں لیا جائے گا تاکہ پتہ چل سکے کہ اس معاملے میں اور کون کون لوگ شامل ہیں۔

شنڈے بیلگاوي پینتھرز کے کوچ تھے اور اس سے پہلے وہ کرناٹک انڈر -19 ٹیم کے بھی کوچ رہ چکے ہیں۔ وہ اس سے پہلے کرناٹک پریمیئر لیگ کی ٹیم بیجاپور بُل سسے بھی وابستہ رہ چکے تھے۔

انہیں کرناٹک ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشن کی مینجمنٹ کمیٹی میں حال میں ہی منتخب کیا گیا تھا۔

بیلگاوي پینتھرز کے مالک علی اشفاق تھارا کو اس معاملے میں ان کے مبینہ کردار کے لئے پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.