ETV Bharat / sports

روہت شرما کے متعدد ریکارڈز

author img

By

Published : Oct 19, 2019, 5:33 PM IST

بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین جاری تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد روہت شرما نے شاندار سنچری کے ساتھ ہی مختلف ریکارڈرز اپنے نام کر لیے ہیں۔

روہت شرما

گزشتہ دو ٹیسٹ میچوں میں بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرنے والے روہت شرما نے تیسرے میچ میں بھی اپنی شاندار کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے جنوبی افریقہ کے گیند بازوں کی دھنائی کی اور موجودہ سیریز میں تیسری جبکہ کریئر کی چھٹی سنچری مکمل کی۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

اس میچ میں سنچری مکمل کرنے کے ساتھ ہی روہت نے متعدد ریکارڈز اپنے نام کر لیے ہیں۔

ہٹ مین کے نام سے مشہور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سلامی بلے باز روہت شرما نے 130 گیندوں میں 13 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی۔

روہت شرما جنوبی افریقہ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں اب تک 17 چھکے لگا چکے ہیں اور اس طرح ایک ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

اس سے قبل ایک سیریز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے بلے باز شیمرون ہیٹمائر کے نام تھا جنہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں 15 چھکے لگائے تھے۔

شیمرون ہیٹمائر
شیمرون ہیٹمائر

روہت شرما نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں چھکے کے ساتھ سنچری مکمل کی، یہ دوسرا موقع ہے جب انہوں نے سکس لگا کر سنچری بنائی اور سابق سلامی بلے باز گوتم گمبھیر کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرے مقام پر آ گئے ہیں، جبکہ سب سے زیادہ بار چھکے کے ساتھ سنچری مکمل کرنے والے بھارتی کھلاڑیوں کی فہرست میں ماسٹر بلاسٹر سچن تیندولکر کا نام سرفہرست ہے جنہوں نے 6 مرتبہ چھکا لگا کر سنچری مکمل کی ہے۔

افریقہ کے خلاف موجودہ سیریز روہت شرما نے تیسری سنچری مکمل کی اسی کے ساتھ ہٹ مین نے ایک ٹیسٹ سیریز میں تین یا تین سے زائد سنچری بنانے والے دوسرے بھارتی کھلاڑی بن گئے ہیں، اس سے قبل عظیم کھلاڑی سنیل گاؤسکر نے 3 الگ الگ سیریز میں تین یا تین سے زائد سنچری بنائی تھی۔

روہت شرما
روہت شرما

سنیل گاؤسکر نے سنہ 1970 اور سنہ 1978 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف چار چار سنچری اور سنہ 1977 میں آسٹریلیا کے خلاف تین سنچری بنائی تھی۔

روہت شرما نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں سنچری کے ساتھ ہی ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے دو ہزار رنز مکمل کر لئے ہیں، اس سیریز سے قبل روہت کے نام تین سنچریاں تھیں جبکہ اب ان کے نام 6 سنچریاں ہو گئی ہیں۔

اس کے علاوہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں روہت شرما سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز بن گئے ہیں، روہت نے آئی سی سی ٹیسٹ چیمیئن شپ میں اب تک 17 چھکے لگائے ہیں، جبکہ اس سے قبل انگلینڈ کے کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس پہلے مقام پر تھے جنہوں نے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے تحت کھیلی جانے والی سیریز میں 13 چھکے لگائے تھے۔

بین اسٹوکس
بین اسٹوکس

ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے بازوں کی فہرست میں بھارتی کھلاڑیوں کے دبدبہ ہے جس میں روہت شرما 17 چھکوں کے ساتھ پہلے اور بین اسٹوکس 13 چھکوں کے ساتھ دوسرے مقام پر ہیں جبکہ مینک اگروال اور رویندر جڈیجہ مشترکہ طور پر تیسرے مقام پر ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.