ETV Bharat / sports

ممتا بنرجی کی گنگولی کو مبارکباد

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی کو بھارتی کرکٹ بورڈ کا صدر بننے پر مبارکباد دی۔

ممتا بنرجی کی گنگولی کو مبارکباد
author img

By

Published : Oct 14, 2019, 10:42 PM IST

بنگال ٹائیگر کے نام سے مشہور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی کا بی سی سی آئی کا صدر بننا تقریباً طئے ہے، ان کے مدمقابل برجیش پٹیل تھے لیکن عین وقت وہ اس دوڑ سے باہر ہوگئے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

ممتا بنرجی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ 'سور گنگولی کو بی سی سی آئی کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر دلی مبارک باد۔

انہوں نے مزید لکھا کہ 'نئی اننگ کے لیے نیک خواہشات، آپ نے بھارت اور بنگال کو فخر کا موقع فراہم کیا ہے، ہمیں بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر کے طور پر آپ کی خدمات پر فخر ہے اور اب ہمیں آپ کی نئی اننگز کا انتظار ہے۔'

واضح رہے کہ سورو گنگولی کے مدمقابل برجیش پٹیل کو سابق بی سی سی آئی صدر این سرینواسن کی حمایت حاصل تھی، سرینواسن چاہتے تھے کہ برجیش پٹیل ہی بی سی سی آئی کی صدر کی کرسی پر بیٹھیں لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔

سرینواسن نے تقریباً 100 ارکان کے لیے ڈنر کا اہتمام کیا تھا اور برجیش پٹیل کو ووٹ کی اپیل کی تھی لیکن ارکان نہیں چاہتے تھے کہ این سرینواسن ایک مرتبہ پھر سے پردے کے پیچھے سے بی سی سی آئی کا کام کاج سنبھالیں۔

سری نواسن کی دعوت میں شریک ارکان کا یہ بھی ماننا تھا کہ فی الحال بی سی سی آئی کی جو حالت ہے اس کے ذمہ دار سری نواسن ہی ہیں۔

اس دوران بی سی سی آئی کے سابق صدر اور وزیر مملکت انوراگ ٹھاکر نے سورو گنگولی کا نام پیش کر کے سرینواسن کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.