ETV Bharat / sports

کوہلی اور گنگولی کو ہائی کورٹ کا نوٹس

author img

By

Published : Nov 3, 2020, 8:32 PM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی اور بی سی سی آئی صدر سورو گنگولی کو مدراس ہائی کورٹ نے نوٹس بھیج کر جواب طلب کیا ہے۔

Kohli and Ganguly
Kohli and Ganguly

مدراس ہائی کورٹ کی مدورئی بینچ کے جسٹس این کروباکرن اور جسٹس بی پُگلیندھی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی اور بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی کے علاوہ اداکار پرکاش راج، تمناہ اور رانا کو قانونی نوٹس بھیجا ہے۔

یہ نوٹس ایڈووکیٹ محمد رضوی کی جانب سے مقدمہ درج ہونے کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

محمد رضوی کا کہنا ہے کہ کھیلوں اور فلمی صنعت سے وابستہ افراد فینٹسی اسپورٹس ایپلیکیشنز کی تشہیر کر رہے ہیں جس کا ملک کے نوجوانوں پر منفی اثر پڑ رہا ہے اور ان ایپس میں پیسے ہارنے کے بعد کچھ نوجوانوں نے خودکشی بھی کی ہے۔

وراٹ کوہلی 'موبائل پریمیئر لیگ (ایم پی ایل)' کے برانڈ ایمبیسڈر ہیں جبکہ سورو گنگولی 'مائی 11 سرکل کی تشہیر کرتے ہیں۔

اس کیس کی سماعت کے بعد مدورئی بینچ نے ان ایپس کی ساکھ پر سوال اٹھایا اور ان کے مالکان پر الزام لگایا کہ وہ فلمی ستاروں اور کرکٹرز کو اپنی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

جن لوگوں کو یہ نوٹس بھیجا گیا ہے انہیں اس کا جواب بھی دینا ہوگا۔

واضح رہے کہ ایسے وقت میں کیا گیا جب ایم پی ایل بھارتی کرکٹ ٹیم کا تین برسوں کے لیے اسپانسر بنا ہے۔ ایم پی ایل نے نائیکی کی جگہ لے لی ہے جو سنہ 2016 سے سنہ 2020 تک ٹیم کا اسپانسر تھا۔

نائیکی بھارتی کرکٹ ٹیم کو 88 لاکھ روپے سالانہ ادا کرتا تھا وہیں ایم پی ایل کی 65 لاکھ روپے فی میچ کا معاہدہ ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.