ETV Bharat / sports

ہاردک پانڈیا کا شاہی انداز

بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل رانڈر کھلاڑی ہاردک پانڈیا گزشتہ روز ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر دیکھے گئے جہاں ان کا شاہی طرز زندگی بھی دیکھا گیا۔

ہاردک پانڈیا اپنے بھائی کرونال پانڈیا کے ساتھ

author img

By

Published : Jan 23, 2020, 11:32 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 4:38 AM IST

کرکٹ ہمیشہ سے جینٹل مینز کا کھیل کہا جاتا رہا ہے، سچن تیندولکر اور راہل دراوڈ نے اسے متعدد مرتبہ ثابت بھی کیا ہے لیکن ایک دن اس کھیل میں ایک ایسے کھلاڑی کی آمد ہوئی جس نے اس کھیل کو اسٹائیلش گیم بنا دیا۔

جی ہاں! وہ نام کوئی اور نہیں بلکہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر کھلاڑی ہاردک پانڈیا کا ہے۔

ہاردک پانڈیا کا شاہی انداز
ہاردک پانڈیا کا شاہی انداز

ہاردک پانڈیا اپنے شاہانہ لائف اسٹائیل کے لیے مشہور ہیں جس کا نظارہ گزشتہ روز ممبئی ایئر پورٹ پر دیکھنے کو ملا، پانڈیا کے ہاتھوں میں جو گھڑی تھی اس کی قیمت ہزاروں یا لاکھوں میں نہیں بلکہ ایک کروڑ روپے ہے۔

چھبیس برس کے ہاردک پانڈیا کی یہ مہنگی گھڑی پاٹیک فلپ برانڈ کی ہے جو ان کا پسندیدہ برانڈ ہے جبکہ ان کے پاس اس طرح کی برانڈیڈ گھڑیوں کا کلیکشن ہے۔

ہاردک پانڈیا کا شاہی انداز
ہاردک پانڈیا کا شاہی انداز

اتنا ہی نہیں ایئر پورٹ پر ہاردک کے جوتے بھی سب کو اپنی جانب متوجہ کر رہے تھے، کالے رنگ کے اسپائیکی جوتے پر سلور کلر سے اسپائیکس بنے ہوئے تھے، ان جوتوں کی قیمت بھی عام جوتوں جیسی نہیں ہے بلکہ اس کی قیمت 995 ڈالر یعنی 71 ہزار روپے ہے۔

واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا کا شمار بھارتی کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑیوں میں ہوتا ہے، وہ بلے اور گیند دونوں سے ٹیم کے لیے خدمات انجام دیتے ہیں۔

ہاردک پانڈیا اپنے بھائی کرونال پانڈیا کے ساتھ
ہاردک پانڈیا اپنے بھائی کرونال پانڈیا کے ساتھ

فی الحال ہاردک پانڈیا فٹنیس اور پیٹھ کی سرجری کے باعث میدان سے باہر ہیں، جبکہ انہوں نے حال ہی میں ماڈل اور اداکارہ نتاشا استانکووک سے منگنی کی ہے جس کی تصاویر انہوں نے خود سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم فی الحال نیوزی لینڈ کے دورے پر ہے لیکن پانڈیا ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 18, 2020, 4:38 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.