ETV Bharat / sports

پرسدھ کرشنا اور کرونال پانڈیا کو ون ڈے ٹیم میں موقع مل سکتا ہے - ODI call-ups

وجئے ہزارے ایک روزہ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل تک پہنچنے والی ٹیم کرناٹک کے تیز گیندباز پرسدھ کرشنا کو اس سیزن میں 14 وکٹ لینے کا فائدہ انگلینڈ کے خلاف ہونے والی میچوں کی ون ڈے سیریز کے لئے ٹیم انڈیا میں پہلی بار بلاوے کی شکل میں مل سکتا ہے۔ ون ڈے سیریز کے تینوں میچ مہاراشٹر کے پونے میں 23، 26 اور 28 مارچ کو کھیلے جانے ہیں۔

Krunal Pandya and Prasidh Krishna likely to receive ODI call-ups
پرسدھ کرشنا اور کرونال پانڈیا کو ون ڈے ٹیم میں موقع مل سکتا ہے
author img

By

Published : Mar 17, 2021, 8:25 AM IST

بھارتی گھریلو سرکٹ میں گزشتہ چند برسوں میں اپنی عمدہ گیندبازی سے اپنا نام بنانے والے کرشنا ٹیم انڈیا کے تیز بازی شعبہ میں محمد سراج، بھونیشور کمار، ٹی نٹراجن، نودیپ سینی اور شاردل ٹھاکر کے ساتھ جگہ بنائیں گے۔ یارکر مین جسپریت بمراہ ایک بار پھر ون ڈے سیریز سے بھی دور ہوں گے۔ بمراہ نے پیر کو ہی اپنی شادی کی تصاویر شیئر کی تھی۔

بڑودہ کے آل راؤنڈر کرونال پانڈیا ون ڈے سیریز کے لئے 18 رکنی ٹیم میں شامل ہوسکتے ہیں۔ کرونال نے وجے ہزارے میں دو سنچریوں کے علاوہ دو نصف سنچریاں بھی اسکور کی تھیں۔ لیکن ممبئی کے اوپنر پرتھوی شا جنہوں نے وجئے ہزارے میں عمدہ بلے بازی کی تھی اور کرناٹک کے اوپنر دیوت پڈیکل اس بار نظر انداز ہوسکتے ہیں۔ پرتھوی نے اس سیزن میں 827 اور پڈیکل نے 737 رنز بنائے ہیں۔

سلیکٹرز کا ماننا ہے کہ لوکیش راہل، شبھمن گل، شکھر دھون اور روہت شرما کے رہتے ٹیم میں سلامی بلےبازوں کے لیے مزید کوئی جگہ نہیں ہے جب تک کہ آخری منٹ میں حکمت عملی میں کوئی تبدیلی نہ ہو۔ اگر ٹیم میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں ہوتی ہے تو چاروں اوپنروں کی جگہ یقینی ہے۔ کسی کو آرام دیے جانے کابھی کوئی امکان نہیں ہے۔

روہت کو آرام دیے جانے کا امکان تھا لیکن بھارتی نائب کپتان ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کی طرح خود کو ٹیم میں مصروف رکھنا چاہیں گے۔

وجے ہزارے کے بہترین بولر شیوم شرما (21 وکٹ) اور ارجن ناگوس والا (19 وکٹ) پر بھی غور کیے جانے کا زیادہ امکان نہیں ہے۔ ادھر آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ فٹنس وجوہات کی بنا پر ٹیم سے باہرچل رہے تھے، ابھی فٹنس وجوہات سے ہی وہ ٹیم سے باہر ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.