آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے انکیپڈ کھلاڑی بنے کرناٹک کے آف اسپین آل راؤنڈر کرشنپا گوتم نے آئی پی ایل میں ملی حیرت انگیز قیمت پر کہا کہ چنئی سپر کنگس میں آنا خواب کے سچ ہونے جیسا ہے اور اس ٹیم میں میرے لئے رول ماڈل ہربھجن کی جگہ لینا ایک شاندار احساس ہے۔
دراصل جمعرات کو منعقدہ نیلامی میں چنئی نے گوتم کو 9.25 کروڑ روپے کی بڑی قیمت پر خریدا ہے۔
گوتم کرشنپا نے بتایا کہ 'ہم سب جانتے ہیں کہ چنئی سپر کنگز کس طرح کی فرنچائزی ہے۔ وہ اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ کھلاڑی کی بہترین کارکردگی سامنے آئے۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ میں مہندر سنگھ دھونی اور دیگر کے ساتھ کھیلوں گا۔'
گوتم کا بیس پرائس 20 لاکھ روپئے تھا اور انہیں اپنے بیس پرائس سے 46.25 گنا زیادہ قیمت ملی جو آئی پی ایل کی تاریخ میں نیا ریکارڈ ہے۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ لیگ اسپنر مورگن اشون کے نام تھا جنہیں 2016 کی نیلامی میں 10 لاکھ روپئے کے بیس پرائس کے مقابلے 4.50 کروڑ روپئے ملے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: جانئے مجیب، قیس احمد، ثاقب، معین اور مستفیض کو کن فرینچائیزیز نے خریدا
انہوں نے کہا کہ 'ہم احمد آباد میں اپنے کمروں میں تھے اور کشیدہ ماحول تھا۔ میں بہت گھبرا گیا تھا اور میں نروس تھا۔ بیوی کے ساتھ فون پر بات کر رہا تھا۔ چنانچہ ہاردک اور روہت مجھ سے ملنے آئے۔ دونوں میرے لئے بہت خوش تھے۔ انہوں نے مجھے گلے لگایا اور مجھے دل سے مبارک باد دی۔ یہ لمحہ میرے لئے بہت خاص تھا۔'