ETV Bharat / sports

کے کے آر کا ممبئی کے خلاف شکست سے آغاز - mumbai defeats kolkata

کپتان اور سلامی بلے باز روہت شرما کی 80 رن کی شاندار اننگ اور جسپریت بمراہ کے ایک اوور میں دو وکٹ جھٹکنے سے گذشتہ چیمپیئن ممبئی انڈینس نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) کو آئی پی ایل-13 کے مقابلے میں بدھ کے روز یکطرفہ طور پر 49 رن سے شکست دے کر دو میچوں میں پہلی جیت درج کی۔

KKR starts with defeat against Mumbai
کے کے آر کا ممبئی کے خلاف شکست سے آغاز
author img

By

Published : Sep 24, 2020, 3:36 PM IST

ممبئ نے 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 195 رن کا مضبوط اسکور بنایا اور کولکاتا کو نو وکٹ پر 146 رن پر روک دیا۔ ممبئی نے پہلے میچ میں چنئی سپر کنگس سے پانچ وکٹ کی شکست کے بعد شاندار واپسی کی ہے۔ وہیں کولکاتا نے ٹورنامنٹ میں شکست سے آغاز کیا ہے۔

مین آف دی میچ روہت نے 39 گیندوں میں نصف سنچری مکمل کی تھی اور 54 گیندوں میں تین چوکے اور چھ چھکوں کی مدد سے 80 رن بنا کر 18ویں اوور میں آؤٹ ہوئے۔ روہت نے انہی چھ چھکوں کے ساتھ آئی پی ایل میں 200 چھکے بھی پورے کر لیے اور یہ کامیابی حاصل کرنے والے وہ چوتھے بلے باز بن گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.