ETV Bharat / sports

ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں واپس آئے كيمو پال - westindies team

آل راؤنڈر كيمو پال اپنے ٹخنے کی چوٹ سے نجات حاصل کرنے کے بعد ہندستان کے خلاف جمعہ سے ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے ٹیم میں واپس آگئے ہیں۔

آل راؤنڈر كيمو پال
author img

By

Published : Aug 28, 2019, 11:15 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 4:16 PM IST

ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کو پہلے ٹیسٹ سے ٹخنے میں لگی چوٹ کے سبب حتمی الیون میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ دوسرے ٹیسٹ سے پہلے فٹ ہوئے پال ٹیم کے لئے اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔ وہ بولنگ کے ساتھ بلے بازی میں اہم شراکت دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹسٹ کے لئے اپنی 13 رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔

ٹیم میں پال کی واپسی ہوئی ہے جبکہ زخمی شین ڈاورچ کو دوسرے ٹیسٹ سے باہر رکھا گیا ہے۔ پال نے اب تک ویسٹ انڈیز کے لئے 3 ٹیسٹ میچ میں 6 وکٹ حاصل کرنے کے ساتھ 97 رنز بنائے ہیں۔

پال اس انجری کی وجہ سے پہلے ٹیسٹ سے باہر رہے تھے۔ انہیں ٹیم میں میگوئلل کمنز کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز کے مطابق آل راؤنڈر كيمو پال چوٹ سے نجات حاصل کر چکے ہیں اور انتخاب کے لئے دستیاب ہیں۔ وہ تیز گیند باز کمنز کی جگہ لیں گے۔ کمنز پہلے ٹیسٹ میں خالی ہاتھ رہے تھے۔

میزبان ٹیم نے اینٹگا میں پہلے ٹیسٹ میں 419 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دوسری اننگز میں صرف 100 رنز پر ڈھیر ہو کر ٹیسٹ 318 رنز کے بڑے فرق سے گنوایا تھا۔

ہندستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم: جیسن ہولڈر (کپتان)، کریگ بریتھویٹ ، ڈیرن براوو، شامرا بروکس، جان کیمبل، روسٹن چیز، رخيم كرنویل، جهرام ہیملٹن، شینن گیبریل، شمرون هتمائر، شائي ہوپ ، كيمو پال، کیمار روچ۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 28, 2019, 4:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.