ETV Bharat / sports

کراچی میں ایک دہائی بعد بین الاقومی کرکٹ میچ

سنہ 2009 کے مارچ میں لاہور میں سری لنکائی کرکٹ ٹیم پر شدت پسندانہ حملے کے بعد پاکستان پر بین الاقومی کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے تھے۔

author img

By

Published : Sep 27, 2019, 3:04 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 5:26 AM IST

کراچی دہائی بعد یک روزہ بین الاقومی میچ کی میزبانی کے لیے تیار

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج سے تین یک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز ہو رہا ہے اور کراچی دس برس کے بعد یک روزہ بین الاقوامی میچوں کی میزبانی کرے گا۔

اس میچ کے لیے سری لنکائی کرکٹ ٹیم کو سربراہ مملکت کی سطح کی سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔

سنہ 2009 کے مارچ میں لاہور میں سری لنکائی کرکٹ ٹیم پر شدت پسندانہ حملے کے بعد پاکستان پر بین الاقومی کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے تھے۔

اس کے بعد پاکستان کو اپنی تمام بین الاقوامی سیریز بیرون ملک کھیلنی پڑی تھی۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر لکھا: 'جمعہ کے روز جب کراچی ون ڈے میچ کی میزبانی کرے گا تو تاریخ رقم ہو گی اور وہ پاکستان کا دورہ کرنے پر سری لنکائی ٹیم کے شکر گزار ہیں۔'

وہیں جمعرات کو کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سری لنکائی ٹیم کے کپتان لہیرو تھری مانے نے سکیورٹی انتظامات پر اطمنان کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان میں سکیورٹی واقعی شاندار ہے۔

سنہ 2009 میں لاہور میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر ہونے والے شدت پسندانہ حملے میں خوش قسمت رہی تمامکھلاڑی محفوظ رہے، تاہم اس میں کئی کھلاڑی اور متعدد اہلکار زخمی ہو ئے تھے، جبکہ 8 حکام ہلاک ہوئے تھے۔

اس حملے کے بعد پاکستان کو اپنی تمام بین الاقوامی سیریز کو متحدہ عرب امارات میں کھیلنے پر مجبور ہونا پڑا۔ تاہم گزشتہ چند برسوں کے درمیان زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے ساتھ محدود اوورز کے ٹی 20 مقابلوں کی میزبانی لاہور اور کراچی کے اسٹیڈیمز کر چکے ہیں۔

Intro:Body:

kdakd

Conclusion:
Last Updated : Oct 2, 2019, 5:26 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.