ETV Bharat / sports

دوستوں کے ساتھ کھیلنا دراصل یہی زندگی ہے: کپل دیو - گولف کورس میں واپس

کپل دیو نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعہ لوگوں کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنی صحت کے بارے میں کہا کہ میں صحتمند اور خوش ہوں، میرا دل بھی ٹھیک کام کر رہا ہے۔

kapil dev
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو
author img

By

Published : Nov 13, 2020, 7:05 PM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو کی کچھ روز قبل انجیو پلاسٹی سرجری ہوئی تھی، انھوں نے ایک ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صحت مند ہیں اور ان کا دل بھی۔

گزشتہ ماہ کپل کو دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد انھیں انجیو پلاسٹی سرجری کرائی گئی تھی۔

کپل نے ٹویٹر پر کہا کہ "سب کو دیوالی مبارک ہو، مجھے امید ہے کہ یہ سال سب کے لیے بہت ساری خوشخبری لے کر آئے۔ آپ کی دعاؤں کے لیے شکریہ، میں صحتمند اور خوش ہوں، میرا دل بھی ٹھیک کام کر رہا ہے، میں دنیا کے لوگوں کو نیک خواہشات دینا چاہتا ہوں۔ "

کپل دیو جمعرات کو گولف کورس میں واپس آئے، انھوں نے دہلی گولف کلب میں اپنے دوستوں کے ساتھ گولف کھیلتے ہوئے ایک ویڈیو پوسٹ کیا تھا۔

اس ویڈیو میں 61 سال کے کپل دیو نے کہا "گولف کورس اور کرکٹ کے میدان میں واپس آنا کتنا اچھا محسوس ہوتا ہے، اس کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا، گولف کورس میں واپس آنا دوستوں کے ساتھ کھیلنا لطف اٹھانا حیرت انگیز ہے دراصل یہی زندگی ہے۔ "

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.