ETV Bharat / sports

سچن کی ڈبل سنچری اسکور کرنے میں ناکامی پر کپل دیو حیران - ڈبل سنچری

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو نے سچن تندولکر کو ٹیسٹ میں زیادہ ڈبل سنچری اسکور کرنے میں ناکامی پر سوالات اٹھائے ہیں۔

سچن کی ڈبل سنچری اسکور کرنے میں ناکامی پر کپل دیو حیراں

author img

By

Published : Jul 29, 2020, 6:12 PM IST

کپل نے کہا کہ سچن سنچری بنانا جانتے تھے لیکن وہ اسے ڈبل اور ٹرپل سنچری میں تبدیل کرنے کے فن میں زیادہ ماہر نہیں تھے۔

انہوں نے یہ بات موجودہ خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈبلیو وی رمن کے ساتھ انٹرویو میں کہی۔سچن نے وریندر سہواگ ، جاوید میانداد ، رکی پونٹنگ ، یونس خان اور مرون اٹاپٹو کے برابر ٹیسٹ میں 6 ڈبل سنچریاں اسکور کی ہیں لیکن پھر بھی وہ ٹیسٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کے معاملے میں 12 ویں نمبر پر ہیں۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے 200 ٹیسٹ کھیل کر اتنی ڈبل سنچریاں بنائی ہیں۔ اس فہرست میں آسٹریلیائی بلے باز ڈان بریڈمین 12 ڈبل سنچریوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ کپل نے سابق ہندوستانی کپتان کی بیٹنگ کا یہ پہلو اٹھایا ہے۔

کپل نے کہا کہ سچن میں تیز اور اسپن دونوں بالرز کے ہر ایک اوور میں ایک باؤنڈری لگانے کی صلاحیت ہے۔ ایسی صورتحال میں انہیں ٹیسٹ میں کم سے کم 5 ٹرپل اور 10 ڈبل سنچریاں بنانی تھیں۔ لیکن وہ ٹیسٹ میں ایک بھی ٹرپل سنچری نہیں بناسکے۔کپل نے سچن کو ٹیسٹ میں ڈبل سنچریوں کی ایک بہت کم تعداد بنانے میں ان کے ابتدائی کرکٹنگ کیریئر کو ذمہ دار ٹہرایا ۔

کپل نے کہا کہ سچن ممبئی سے ہیں۔ تو ان کی ذہنیت تھی کہ جب آپ سنچری اسکور کرتے ہیں تو آپ دوبارہ شروعات کرتے ہیں۔ لیکن مجھے یہ طریقہ پسند نہیں ہے۔ آپ ایک عظیم بلے باز ہیں آپ سے گیند بازوں کو ڈرنا چاہئے۔ لیکن سنچری اسکور کرنے کے بعد وہ تیز کھیلنے کے بجائے سنگلز لیتے تھے۔

سچن نے ٹیسٹ میں سب سے زیادہ 51 سنچریاں اسکور کی ہیں۔ پہلی ڈبل سنچری بنانے میں انہیں 10 سال لگے۔ انہوں نے حیدرآباد میں نیوزی لینڈ کے خلاف 1999 میں پہلی ڈبل سنچری بنائی تھی۔ تندولکر کی 51 سنچریوں میں سے صرف 20 ہی ایسی ہیں جس میں انہوں نے 150 سے زیادہ رنز بنائے۔ تاہم ون ڈے میں ڈبل سنچری بنانے والے یقینی طور پر وہ پہلے بلے باز ہیں۔

انہوں نے یہ کام 2010 میں جنوبی افریقہ کے خلاف کیا تھا۔ سچن 2013 میں ریٹائر ہوئے تھے۔ انہوں نے 200 ٹیسٹ میں 54.04 کی اوسط سے 15921 رنز بنائے جبکہ 463 ون ڈے میچوں میں انہوں نے 44.83 کی اوسط سے 18426 رنز بنائے۔

ہندوستان کے لئے موجودہ کپتان وراٹ کوہلی نے ٹیسٹ میں سب سے زیادہ 7 ڈبل سنچری اسکور کی ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی دو ہندوستانی بلے بازوں ویریندر سہواگ (2) اور کرون نائر (1) اب تک ٹرپل سنچریاں بنا چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.