ETV Bharat / sports

موجودہ ماحول میں کھیلنا مشکل ہوگا: کارتک - پریکٹس سیشن

کے کے آر کی ٹیم آئی پی ایل کے لیے جمعہ کو دبئی پہنچی۔ آئی پی ایل کا 13 واں سیزن 19 ستمبر سے 10 نومبر تک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلا جانا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ بایو سیکیور پروٹوکول کے تحت منعقد کیا جائے گا۔

کارتک
کارتک
author img

By

Published : Aug 22, 2020, 7:38 PM IST

کارتک نے کہا کہ یہ آئی پی ایل مختلف ہے۔ ہم دنیا میں پیدا ہونے والی صورتحال سے بہت مایوس ہیں اور ایسے ماحول میں کرکٹ کھیلنا مشکل ہوگا۔ لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ جب ہم میچ کھیلیں گے تو ہمارے پرستار خوش ہوں گے۔ یہاں بایو سیکیور پروٹوکول موجود ہے۔ مجھے یقین ہے کہ کچھ مشکلات پیش آئیں گی لیکن ہم پوری کوشش کریں گے۔

کے کے آر کا ہر کھلاڑی ایڈن گارڈن میں کھیلنا چاہتا تھا۔ لیکن اس بار ٹیم ان کے ہوم گراؤنڈ پر نہیں کھیل پائے گی اور کارتک کا خیال ہے کہ ٹیم کا ہر کھلاڑی متحدہ عرب امارات میں کھیلتے ہوئے ایڈن گارڈن کو اپنی دل میں رکھے گا۔

کارتک نے کہا کہ کے کے آر میں ہم سب سٹی آف جوائے کو خوش کرنے کے لیے پوری کوشش کرتے ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ ہم اس بار اپنے ہوم گراؤنڈ میں نہیں کھیلیں لیکن یہ ہمارے دلوں میں رہے گا۔ اب جب ہم متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں تو ہم تھوڑا سا بے چین ہیں۔ ہمیں اپنے مداحوں سے دعاؤں کی ضرورت ہے۔ وہ ہمارے لئے دعا کرتے ہیں اور ہم ان کے لیے کھیلیں گے۔ کوربو ، لڑبو جیتبو۔

کے کے آر کے سی ای او اور منیجنگ ڈائریکٹر وینکی میسور نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ کھلاڑی سلامتی سے متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں۔ آئی پی ایل کے تمام ایس او پیز اور پروٹوکول کی پیروی کی گئی ہے اور آگے بھی کی جائے گی۔

میسور نے کہا کہ ایک بار جب قرنطین کا دور ختم ہوجائے گا تب ٹیم پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گی۔ ہمیں خوشی ہے کہ وبا کے چیلنجوں کے درمیان آئندہ چند ہفتوں میں آئی پی ایل کا آغاز کیا جائے گا۔

ٹیم کے چائنامین بولر کلدیپ یادو نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے آغاز میں ہمیں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ہم باہر نکلنے اور پریکٹس کرنے سے قاصر تھے۔ لیکن اب میں تیار ہوں۔نوجوان بلے باز شبھمن گل نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ٹیم میں شامل تمام کھلاڑی کھیل کے لئے بے تاب ہیں کیونکہ ہم زیادہ دن سے نہیں کھیلے اور اپنے گھروں میں قید تھے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.