ETV Bharat / sports

تھوک استعمال نہ کرنے کا اصول لاگو کرنا مشکل: بریٹ لی - Australian former fast bowler Brett Lee

آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر بریٹ لی کا خیال ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے گیند پر تھوک استعمال نہیں کرنے کے قوانین کو نافذ کرنا مشکل ہوگا۔

آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر بریٹ لی
آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر بریٹ لی
author img

By

Published : May 24, 2020, 7:44 PM IST

ہندستان کے سابق کپتان انل کمبلے کی زیر قیادت آئی سی سی تکنیکی کمیٹی نے کورونا کے خطرے کو دیکھتے ہوئے گیند پر تھوک کے استعمال پر پابندی کی سفارش کی تھی۔ کمیٹی نے اگرچہ گیند پر پسینے کے استعمال کی اجازت دی ہے۔

طوفانی گیند باز لی کا خیال ہے کہ کیریئر کے آغاز سے ہی کھلاڑی گیند پر تھوک استعمال کرتے ہیں اور راتوں رات اس کا استعمال نہ کرنے کی عادت چھوڑنا کسی بھی کھلاڑی کے لئے مشکل ہوگا۔ انہوں نے اسٹار اسپورٹس کے شو کرکٹ کنکٹڈ میں کہا کہ جب آٹھ نو برس کی عمر سے گیند پر تھوک استعمال کیا جاتا ہے تو ایسے میں اس عادت کو راتوں رات چھوڑنا بہت مشکل ہو گا۔

آسٹریلیا کے لئے 76 ٹیسٹ اور 221 ون ڈے کھیلنے والے لی کو امید ہے کہ اگر اس اصول کی خلاف ورزی ہو جاتی ہے تو آئی سی سی کھلاڑیوں پر نرمی برتےگا۔ لی نے کہا کہ میرے خیال سے آئی سی سی اس میں کچھ نرمی کرے گا جیسے قوانین کی خلاف ورزی ہونے پر تنبیہ دی جائے گی۔ یہ اچھی پہل ہے لیکن میرے خیال سے اس اصول کو لاگو کرنے میں مشکل ہو گی کیونکہ کھلاڑی ہمیشہ سے اس کا استعمال کرتے آئے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے سابق کپتان فاف ڈو پلیسس بھی لی کی بات سے متفق ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اس اصول سے فيلڈروں کو بھی مشکل ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ فيلڈرز کے لئے بھی اس پرعمل کرنا مشکل ہو جائے گا۔ جیسا لی نے بتایا، مجھے بھی سلپ میں گیند پکڑنے سے پہلے ہاتھوں پر تھوک لگانے کی عادت ہے کیونکہ اس سے کیچ پکڑنے میں آسانی ہوتی ہے۔ آپ اگر رکی پونٹنگ جیسے کھلاڑیوں کو دیکھیں تو وہ اکثر اپنے ہاتھوں میں تھوک لگاتے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.