ETV Bharat / sports

'گلابی گیند سے کھیلنا چیلنج سے کم نہیں'

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے کہاکہ پہلی بار گلابی گیند سے کھیلنا ان کے اور دیگر کھلاڑیوں کے لئے چیلنجنگ ہوگا اور لال گیند کے بجائے ڈے۔ نائٹ شکل میں زیادہ محتاط رہنا ہوگا۔

'گلابی گیند سے کھیلنا چیلنج سے کم نہیں'
author img

By

Published : Nov 13, 2019, 6:54 PM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم نے تاریخ میں کبھی بھی ڈے۔ نائٹ شکل میں ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلا ہے اور یہ پہلا موقع ہے جب جمعرات کو بنگلہ دیش کے خلاف شروع ہونے والی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں گلابی گیند سے میچ کھیلا جائے گا۔ بھارت اور بنگلہ دیش دونوں ٹیمیں کولکاتا میں دوسرے میچ کو ڈے۔نائٹ شکل میں پہلی بار کھیلیں گی۔

کپتان وراٹ نے ہولکر اسٹیڈیم میں جمعرات سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کی موقع پر پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ گلابی گیندسے کھیلنے کا تجربہ چاہتے تھے اور یقیناَیہ لال گیند سے کافی الگ ہے۔

انہوں نے کہاکہ میں سمجھنا چاہتا ہوں کہ گلابی گیند کھیلنے میں کیسی ہے اور پچ پر یہ کیسی رہے گی۔ ہمارے لئے یہ نیا تجربہ ہے کیونکہ ہم نے پہلے کبھی گلابی گیند سے نہیں کھیلا ہے۔

وراٹ نے کہا کہ اس گیند کو سمجھنے کے بعد یہ تو واضح ہوگیا ہے کہ اس سے کھیلنے کے لئے کافی محتاط رہنا ہوگا۔ ہم نے ہمیشہ لال گیند سے ہی ٹیسٹ کھیلا ہے لیکن گلابی گیند کافی الگ ہے۔ ہم اس لئے گلابی گیند سے پریکٹس کرنا چاہتے تھے اور تقریباََ تمام نے اس گیند سے اچھی کارکردگی پیش کی ہے۔

ٹوئنٹی۔20سیریز کے بعد ٹیم میں واپسی کررہے کپتان وراٹ نے کہا کہ ہمیں گلابی گیند سے کھیلنے پر زیادہ توجہ مرکوز کرنی ہوگی اور آپ کو اپنے کھیلنے کے طریقہ پر بھی توجہ دینی ہوگی۔ آپ پہلے نیٹ پر صرف لال گیند سے کھیلتے تھے لیکن اب گلابی گیند سے کھیلیں گے تو تجربہ الگ ہوگا اور یہ تھوڑا چیلنجنگ ہے۔ ایسے میں خود کی ذہنیت کو بھی اسی حساب سے ڈھالنا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ نے کہا کہ گلابی گیند لال گیند کے مقابلے زیادہ سوئنگ کرتی ہے اور ایڈن گارڈن کی پچ پر گیند بازوں کو کافی مدد ملتی رہی ہے، ایسے میں تیز گیندبازوں کو فائدہ مل سکتا ہے۔ میں نے ایک دن پہلے گلابی گیند سے پریکٹس کی تھی اور یہ کافی گھوم رہی تھی کیونکہ اس پر روغن زیادہ لگا ہے جس سے یہ بہت تیزی سے جارہی ہے۔ وہیں اس کی سلائی بھی کافی سخت ہے۔

وراٹ نے کہا کہ اگر ایڈن گارڈن کی پچ گیندبازوں کے لئے مددگار رہی تو یہاں تیز گیند بازوں کادبدبہ رہنے کی امید ہے۔ بھارت او ر بنگلہ دیش پہلی بار کرکٹ کی تاریخ میں 22نومبر سے ایڈن گارڈن میں گلابی گیند سے دودھیا روشنی میں کھیلنے اتریں گے۔ اس میچ کے لئے شائقین میں کافی جوش و خروش ہے اور اس کی ٹکٹیں کافی پہلے فروخت ہوگئی ہیں جبکہ بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن (کیب) نے اس میچ کے لئے بڑی تیاریاں کی ہیں۔

Intro:Body:

Bengal

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.