ETV Bharat / sports

اشانت شرما نے ایک بار پھر ٹریننگ شروع کی

author img

By

Published : Jun 24, 2020, 5:19 PM IST

Updated : Jun 24, 2020, 5:29 PM IST

کورونا وائرس کے پیش نظر دنیا بھر میں کھیل کے پروگرازمز کو رد کر دیا گیا تھا جس کے بعد اب مختلف کھیلوں سے جڑے کھلاڑی کھیل کے میدان میں واپس آنے کے لیے تیار ہیں۔

ISHANT SHARMA
ISHANT SHARMA

بھارتی تیز گیند باز اشانت شرما نے ایک بار پھر کرکٹ کے میدان میں واپس آنے کے لیے ٹریننگ شروع کر لی ہے، کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا تھا اور اب تین ماہ بعد کھیلوں کے شروع ہونے کا امکان ہے۔

اشانت نے ٹریننگ کرتے ہوئے اپنی ایک ویڈیو انسٹاگرام ہینڈل پو پوسٹ کی ہے۔ وہ بیسِک ٹریننگ کے علاوہ وارم اپ ڈرل کرتے نظر آرہے ہیں۔

انہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہوئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے 'سماجی فاصلے کو یقینی بناتے ہوئے اور مثبتیت کے ساتھ کسرت کر رہا ہوں'۔

اشانت شرما کو گذشتہ ماہ بی سی سی آئی کی جانب سے ارجنا اعزاز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

اشانت شرما نے اب تک بھارت کے لیے 97 میچ کھیلے ہیں، جن میں 297 وکٹ لی ہیں۔ اشانت رواں سال کے آخر میں اسٹریلیا کے خلاف میچ کھیلتے ہوئے نظر آسکتے ہیں۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان یہ ٹیسٹ سیریز رواں سال کے آخر میں کھیلی جائے گی۔ اس دوران بھارت آسٹریلیا میں چار ٹیسٹ میچ کھیلے گا۔

Last Updated : Jun 24, 2020, 5:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.