بھارتی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان کا خیال ہے کہ بھارتی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کرکٹ کے لیجنڈ سچن تندولکر کی سنچریوں کی سنچری کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔
وراٹ نے ٹیسٹ کیریئر میں اب تک 27 سنچری اور ون ڈے میں 43 سنچری اسکور کی ہیں اور وہ سچن کی 100 سنچریوں کے ریکارڈ سے 30 سنچریاں دور ہیں۔ سچن نے اپنے کرکٹ کیریئر میں ٹیسٹ میں 51 اور ون ڈے میچوں میں 49 سنچریاں اسکور کی ہیں۔
پٹھان نے اسٹار اسپورٹس شو کرکٹ کنکٹڈ میں کہا کہ' مجھے یقین ہے کہ انہوں نے ابھی تک 100 سنچریوں کی بات نہیں کی ہے۔ لیکن آپ جانتے ہیں کہ سچن کے بعد اگر کوئی یہ کارنامہ انجام دے سکتا ہے تو وہ کوہلی ہیں۔ انہوں نے تھوڑے ہی عرصے میں کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چونکہ میں سچن کے ساتھ موجود تھا جب انہوں نے سنچریوں کی سنچری اسکور کی تو میں یہ چاہتا ہوں کہ اگر کوئی ان کا ریکارڈ توڑ دیتا ہے تو وہ ہندوستانی کھلاڑی ہی ہو اور وراٹ میں یہ صلاحیت ہے۔
پٹھان نے کہا کہ وراٹ میں یہ صلاحیت اور فٹنس ہے جو اس طرح کا کارنامہ انجام دینا بہت ضروری ہے۔ میرے خیال میں وہ 100 سنچریوں تک پہنچنے میں 30 سنچریاں پیچھے ہیں۔ میرے خیال میں وہ کرکٹ سے سبکدوش ہونے سے پہلے یہ کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ یہ ہدف ان کے ذہن میں ہے۔
31 سالہ کوہلی اب تک 70 انٹرنیشنل سنچری (248 ون ڈے میچوں میں 43 اور 86 ٹیسٹ میں 23) بنا چکے ہیں۔