بنگلوراب پوائنٹس ٹیبل میں 14 میچوں میں سے 5 جیت کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔
سنرائیزرس حیدرآباد نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے، جس کے جواب میں ابتدائی جھٹكوں سے ابھرتے ہوئے رائل چیلینجرز بنگلور نے اننگز کے آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنا کر یہ میچ جیت لیا اور حیدرآباد کی پلے آف میں داخلے کی امیدوں کو مزید مشکل کر دیا۔
بنگلور کی شروعات خراب رہی اور تقریباً تمام میچوں میں رن بنانے والے پارتھیو پٹیل اس میچ میں کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔
وراٹ کوہلی 7 گیندوں میں 16 رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اے بی ڈی ویلیئرس صرف 1 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
ٹورنامنٹ میں بنگلور کی فاتحانہ رخصتی کے ہیرو شیمرون ہیٹمائر اور گركيرت سنگھ رہے، ان دونوں نے ٹیم کو بحران سے نکال کر جیت کی دہلیز پر لا کھڑا کیا تھا اور چوتھے وکٹ کے لیے 144 رنوں کی شراکت داری نبھائی تھی۔
ہیٹمائر نے 47 گیندوں میں چار چوکے اور آٹھ چھکوں کی مدد سے 75 رنز بنائے جبکہ گركيرت سنگھ نے 48 گیندوں میں آٹھ چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 65 رنز بنائے۔
حیدرآباد کی جانب سے خلیل احمد نے تین، بھونیشور کمار نے دو اور راشد خان نے ایک وکٹ لیے۔
اس سے قبل سن رائیزرس حیدرآباد کو رددھمان ساہا (20) اور مارٹن گپٹل (30) نے شاندار شروعات دلائی، ان دونوں کے درمیان پہلی وکٹ کے لئے 46 رنز کی شراکت ہوئی جبکہ گزشتہ میچ میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرنے والے منیش پانڈے اس میچ میں ناکام ثابت ہوئے اور 12 گیندوں میں 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بنگلور کی جانب سے واشنگٹن سندر نے تین، نوديپ سینی نے دو جبکہ امیش یادو، یزویندر چہل اور کلونت کھجورلیا نے ایک ایک وکٹ حاصل کیے۔
سنرائیزرس حیدرآباد کے لیے پلے آف میں جگہ بنانے کے لیے یہ میچ جیتنا بہت اہم تھا لیکن وہ اس معرکے کو سر کرنے میں ناکام ہو گئی۔