ETV Bharat / sports

آئی پی ایل 19 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان

رواں سال کے آئی پی ایل کا آغاز 29 مارچ سے ہونا تھا لیکن ٹورنامنٹ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردیا گیاہے۔

آئی پی ایل ستمبر میں ہونے کا امکان
آئی پی ایل ستمبر میں ہونے کا امکان
author img

By

Published : Jul 24, 2020, 8:27 AM IST

انڈین پریمیمر لیگ(آئی پی ایل) 19 ستمبر کو متحدہ عرب امارات میں شروع ہوسکتا ہے اور اس کا فائنل 8 نومبر کو کھیلا جائے گا۔بی سی سی آئی کے اعلیٰ ذرائع نے جمعرات کو یہ جانکار دی۔ اس کا حتمی فیصلہ آئی پی ایل کے گورننگ کونسل کے اجلاس میں ہی کیا جائے گا۔

بی سی سی آئی کے ایک سینئر افسر نے کہا ' پورا امکان ہے کہ آئی پی ایل 19 ستمبر (ہفت) کو شرو ع ہوگا اور فائنل آٹھ نومبر(اتوار) کو کھیلا جائے گا۔ اس طرح سے یہ 51 دن تک چلے گا اور یہ فرنچائزی اور نشریات کے علاوہ دیگر متعلقین کے تحت ہوگا۔

آئی پی ایل کے گورننگ کونسل کے چیئرمین برجیش پٹیل نے میڈیا کو جانکاری دی ہے کہ آئی پی ایل لیگ کا 13 واں ایڈیشن متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا، لیکن اس کا حتمی فیصلہ گورننگ کونسل کی میٹنگ میں لیا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق 19 ستمبر سے 8 نومبر کے درمیان آئی پی ایل کرانے کو لے کر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

رواں سال کے آئی پی ایل کا آغاز 29 مارچ سے ہونا تھا لیکن ٹورنامنٹ عالمی وباکورونا وائرس کی وجہ سے غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردیا گیاہے۔

وہیں آئی پی ایل کی گورننگ کونسل کے چیئرمین برجیش پٹیل نے اطلاع دی ہے کہ لیگ کا 13 واں ایڈیشن متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔

پٹیل نے منگل کو بتایا کہ 'آئی پی ایل 2020 جو کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کیا گیا تھا اب متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔'

انہوں نے کہا کہ بی سی سی آئی نے حکومت کی اجازت کے لئے درخواست دی ہے اور آئی پی ایل کی گورننگ کونسل کے اجلاس میں مزید کارروائی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔'

پٹیل نے مزید کہا 'آئی پی ایل کی گورننگ کونسل مزید کارروائی کے بارے میں بات کرے گی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.