ETV Bharat / sports

چینئی سرفہرست مقام برقرار رکھنا چاہے گی - دہلی كیپٹلز

پہلے ہی پلے آف میں جگہ بنا چکی چینئی سپر کنگز آج کنگز الیون پنجاب کے خلاف جیت درج کر کے پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست رہنے کے مقصد سے میدان میں اترے گی۔

چینئی سرفہرست مقام برقرار رکھنا چاہے گی
author img

By

Published : May 5, 2019, 2:09 PM IST

ممبئی کے خلاف میچ میں شکست کے بعد چینئی نے گزشتہ میچ میں دہلی كیپٹلز کے خلاف 80 رنز کی بڑی فتح حاصل کر کے دوبارہ پہلا مقام حاصل کر لیا ہے،

ممبئی کے خلاف شکست سے چینئی کا رن ریٹ بھی متاثر ہوا ہے اور اب اپنے آخری گروپ میچ میں گزشتہ چیمپئن ٹیم کو سرفہرست مقام کو مضبوط کرنے کے لیے جیت درج کرنی ہوگی۔

تجزیاتی رپورٹ۔ ویڈیو

تجربہ کار کپتان مہندر سنگھ دھونی کی ٹیم کے 13 میچوں میں 18 پوائنٹس ہیں اور اگر وہ آج جیت جاتی ہے تو اس کے 20 پوائنٹس ہو جائیں گے۔

چینئی کے پاس کپتان دھونی کے علاوہ سریش رائنا، امباتی رائیڈو، شین واٹسن اور فاف ڈو پلیسس جیسے بلے باز ہیں جبکہ گہند بازی میں عمران طاہر مسلسل بہترین گیندبازی کر رہے ہیں اور اس سیزن میں اب تک 21 وکٹ لے چکے ہیں اس کے علاوہ ہربھجن سنگھ، رویندر جڈیجہ اور اور دیپک چہر بھی ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہورہے ہیں۔

گزشتہ میچ میں طاہر اور رویندر جڈیجہ نے مشترکہ طور پر سات وکٹ لیے تھے۔

دوسری جانب کنگز الیون پنجاب کی ٹیم کو پلے آف کی دوڑ سے تقریباً باہر ہے اس کی کوشش اپنا وقار بچانے اور جیت کے ساتھ ٹورنامنٹ سے رخصت ہونے کی ہوگی۔

پنجاب کے 13 میچوں میں 10 پوائنٹس ہیں، گزشتہ میچ میں سات وکٹوں سے شکست کے بعد پنجاب کی توقعات کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔

میچ دوپہر چار بجے موہالی کے آئی ایس بندرا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Intro:Body:

aftab

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.