ETV Bharat / sports

دہلی کو شکست دے کر چینئی فائنل میں داخل

شین واٹسن اور فاف ڈو پلیسس کی شاندار نصف سنچری کے بدولت چینئی سپر کنگز نے انڈین پریمیئر لیگ کے دوسرے کوالیفائر میچ میں دہلی کیپیٹلز کو چھ وکٹوں سے شکست دی۔

دہلی کو شکست دے کر چینئی فائنل میں داخل
author img

By

Published : May 11, 2019, 8:24 AM IST

گیندبازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد سلامی بلے بازوں کی بہترین اننگز کی مدد سے چینئی سپر کنگز نے دہلی کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی ہے جہاں اس کا مقابلہ 12 مئی کو ممبئی انڈیئنز سے ہوگا۔

شین واٹسن
شین واٹسن

ٹاس جیت کر چینئی سپر کنگز نے دہلی کیپیٹلز کو بلے بازی کی دعوت دی تھی۔

چینئی کے گیندبازوں نے کپتان کو فیصلے کو درست ثابت کرتے ہوئے دہلی کے بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا، اور دہلی کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹ کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔

مہندر سنگھ دھونی
مہندر سنگھ دھونی

دہلی کی جانب سے رشبھ پنت نے سب سے زیادہ 38 رنز بنائے اس کے علاوہ کولن منرو نے 27، شکھر دھون نے 18 اور کپتان شریس ایر 13 رنز بنائے۔

چینئی کے لیے دیپک چہر، ہربھجن سنگھ اور ڈوین براوو نے دو دو وکٹ لیے جبکہ عمران طاہر نے ایک بلے باز کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ہدف کا تعاقب کرنے اتری چینئی کی جانب سے سلامی بلے باز شین واٹسن اور فاف ڈو پلیسس نے بہترین بلے بازی کی اور دہلی کیپیٹلز کے گیندبازوں پر تابڑ توڑ حملے کیے۔

دہلی کو شکست دے کر چینئی فائنل میں داخل
دہلی کو شکست دے کر چینئی فائنل میں داخل

ان دونوں بلے بازوں نے نصف سنچری بنائی اور ٹیم کو مضبوط شروعات فراہم کی۔

ڈو پلیسس نے 39 گیندوں میں سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 50 رنز بنائے اور ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر کیمو پال کو کیچ تھما بیٹھے، جبکہ شین واٹسن نے 32 گیندوں میں تین چوکے اور چار چھکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے اور امیت مشرا کا شکار بنے، لیکن تب تک وہ ٹیم کو جیت کی دہلیز پر پہنچا چکے تھے۔

ان دونوں بلے بازوں کے علاوہ امباتی رائیڈو نے 20، سریش رائنا نے 11 اور کپتان دھونی نے 9 رنز بنائے۔

دہلی کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ، ایشانت شرما، اکشر پٹیل اور امیت مشرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کیے۔

اس جیت کے ساتھ چینئی سپر کنگز نے ریکارڈ آٹھویں مرتبہ آئی پی ایل کے فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.