ETV Bharat / sports

دھونی کو میدان سے ریٹائر ہونا چاہئے تھا: انضمام - پاکستانی کرکٹ ٹیم

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سب سے کامیاب کپتان میں سے ایک مہندر سنگھ دھونی کے یوم آزادی پر ریٹائر ہونے کے بعد اب سابق پاکستانی کپتان انضمام الحق نے دھونی کی جم کر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دھونی کو گھر کی بجائے میدان سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنا چاہئے تھا۔

انضمام الحق
انضمام الحق
author img

By

Published : Aug 17, 2020, 8:41 PM IST

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کی گئی ویڈیو 'میچ ونر' میں کہا کہ دھونی کے دنیا بھر میں لاکھوں مداح ہیں جو انہیں میدان میں کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس سطح کے کھلاڑی کو گھر میں ریٹائر نہیں ہونا چاہئے۔ اسے میدان سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنا چاہئے تھا۔

انضمام الحق نے کہا کہ گراؤنڈ اور شائقین جنہوں نے آپ کو اتنا کچھ دیا کم از کم آپ کو میدان سے الوداع کہنا چاہئے تھا۔

بین الاقوامی کرکٹ میں 20 ہزار سے زیادہ رنز بنانے والے واحد پاکستانی بلے باز انضمام نے کرکٹ کے لیجنڈ سچن تندولکر کے ساتھ اپنی گفتگو کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ بات ہے جس کو میں نے ایک بار سچن تندولکر سے کہا تھا کہ جب آپ کے مداحوں کی اتنی بڑی تعداد موجود ہو تو آپ کو نظریاتی طور پر اپنا سفر میدان سے ختم کرنا چاہئے۔

بہر حال یہ وہ گراؤنڈ ہے جہاں آپ نے ایسی عزت اور اسٹارڈم حاصل کیا ہے۔ میرے خیال میں دھونی کو بھی ایسا ہی کرنا چاہیے تھا تب ان کے پرستار مجھ سمیت خوش ہوتے کیوں کہ میں انہیں بہترین بھارتی کپتان بھی سمجھتا ہوں۔

سال 2003 سے 2007 تک پاکستان کے کپتان رہ چکے انضمام الحق نے دھونی کو بھارت کا بہترین کپتان بتایا۔

انہوں نے کہا کہ دھونی ایک ہوشیار کرکٹر ہیں اور وہ کھلاڑیوں کو بنانے کا طریقہ جانتا ہے۔ سریش رینا اور روی چندرن اشون دو بہترین کھلاڑی ہیں جن کو دھونی نے تیار کیا ہے۔ کھیل کے بارے میں ان کی تفہیم بہترین ہے اور وہ کھلاڑیوں کو منتخب کرتے ہیں اور پھر ان کو بہتر بنانے میں اپنا پورا زور دیتے ہیں۔

انضمام نے دھونی کی میچ فنش(ختم) کرنے کی صلاحیت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دھونی ایک ایسا کھلاڑی ہے جو میچ ختم کرنا جانتا تھا۔ وہ ہر میچ میں سنچری بنانے کا کھلاڑی نہیں ہے لیکن انہوں نے اپنی ہر اننگز اس انداز میں کھیلی کہ ٹیم کو جیت ملے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.