عالمی کپ 2019 میں بہت سارے یادگار لمحات تھے جنہیں کرکٹ مداح بھول نہیں پائیں گے چاہے وہ وراٹ کوہلی کے ذریعے اسٹیو اسمتھ کی سراہنا ہو، بھارت کی ضعیف العمر مداح ہو یا پھر میدان پر کین ولیمسن کا پر سکون اور اسپورٹس مین اسپرٹ ہو۔
دراصل بھارت اور آسٹریلیا کے مابین ہونے والے لیگ میچ میں بھارتی شائقین نے آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ کو نشانہ بنا کر بال ٹیمپرنگ کے نام پر ہوٹ کیا، لیکن بھارت کے کپتان وراٹ کوہلی جو کریز پر موجود تھے نے بھارتی شائقین کو اسمتھ کے لیے تالیاں بجانے کے لیے کہا جس کے بعد اسمتھ نے کوہلی کا شکریہ ادا کیا تھا۔
اس کے علاوہ مزید ایک دلچسپ واقعہ ہوا جس میں بھارت کا میچ دیکھنے کے لیے ایک ضعیف خاتون آئی تھیں اور انہوں نے پر جوش انداز میں ٹیم کی حمایت کی تھی۔
میچ کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی اور نائب کپتان روہت شرما نے ان سے ملاقات کی تھی اور بزرگ خاتون نے انہیں دعاؤں سے نوازا تھا۔
کرکٹ جینٹل مین کا کھیل کہلاتا اور اس عالمی کپ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے اسے ثابت کر دیا اور متعدد مرتبہ مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نظر آئے۔