بنگلہ دیش کے خلاف آئی سی سی خاتون ٹی - 20 ورلڈ کپ کے دوسرے مقابلے میں ملی 18 رن کی فتح کے بعد بھارتی ٹیم کی تیز گیند باز شکھا پانڈے نے کہا ہے کہ ٹیم کے کھلاڑی بے خوف ہوکر جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کر رہے ہیں، اس کا ٹیم کو فائدہ مل رہا ہے۔
!['کامیابی کاراز جارحانہ کھیل کی حکمت عملی'](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/6198842_pandey.jpg)
بھارتی ٹیم کی 16 سال کی نوجوان اوپنر شیفالي ورما نے بنگلہ دیش کے خلاف 17 گیندوں میں 39 رن کی آتشی اننگ کھیلی تھی جس کی بدولت بھارت بنگلہ دیش کو عالمی کپ کے دوسرے ٹی -20 میچ میں شکست دی اور ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری جیت درج کی۔
شیفالی کے علاوہ 19 سالہ جیمما راڈرگس نے بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 37 گیندوں میں 34 رن بنائے تھے۔
!['کامیابی کاراز جارحانہ کھیل کی حکمت عملی'](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/6198842_sp.jpg)
شکھا نے کہاکہ ہم نے شیفالي کو ان کے جارحانہ انداز میں کوئی تبدیلی کرنے کے لئے نہیں کہا گیا ہے۔
!['کامیابی کاراز جارحانہ کھیل کی حکمت عملی'](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/6198842_sp.jpg)
انہوں نے بے خوف ہوکر اپنے حساب سے بلے بازی کی۔ مجھے ایسی نوجوان بلے باز کے ٹیم میں ہونے سے انتہائی خوشی ہے۔ یہ دیکھنا انتہائی خوشگوار ہے کہ ایسے نوجوان کھلاڑی ٹیم کے لئے بہت کچھ کر رہے ہیں۔
!['کامیابی کاراز جارحانہ کھیل کی حکمت عملی'](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/6198842_shikha.jpg)
تیز گیند باز نے کہاکہ نوجوان کھلاڑیوں پر کسی طرح کا کوئی دباؤ نہیں ہے اور یہ ایک اہم چیز ہے۔
ہمیں لگا تھا کہ ہم نے اسکور بورڈ پر لڑنے کے قابل اسکور کھڑا کیا ہے اور ہمیں اپنی بولنگ شعبہ پر پورا بھروسہ تھا۔ ہمیں پتہ تھا کہ یہ ہدف حاصل کرنا بنگلہ دیش کے لئے آسان نہیں ہو گا۔