بھارتی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کو ٹی 20 سیریز کے لیے آرام دیا گیا ہے اور انکی جگہ ٹیم کی کمان روہت شرما کو سونپی گئی ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف تین ٹی 20 میچز اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔وہی سلیکشن کمیٹی نے ٹی 20 سیریز کے لیے واشنگٹن سندر، شیوم دوبے اور شاردل ٹھاکر پر اعتماد کیا ہے۔
وہی بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے تقریبا تمام مطالبات کو مان لیا ہے، جس کے بعد کھلاڑیوں نے اپنی ہڑتال روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں نے گزشتہ روز یہ کہتے ہوئے ہڑتال کا آغاز کیا تھا کہ ان کے مطالبات پورے ہونے تک وہ کسی بھی طرح کی کرکٹ سرگرمی میں حصہ نہیں لیں گے۔
بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے بھارتی ٹیم:
وراٹ کوہلی(کپتان)، روہت شرما، مینک اگروال، چتیشور پجارا، اجنکیا رہانے، ہنوما وہاری، ردھیمان ساہا(وکٹ کیپر)، رویندر جڈیجہ، روی چندرن اشون، کلدیپ یادو، محمد سمیع، امیش یادو، ایشانت شرما، شبھمن گل اور رشبھ پنت۔
بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20سیریز کے لیے بھارتی ٹیم:
روہت شرما(کپتان)، شکھر دھون، لوکیش راہل، سنجو سیمسن، شریس ایر، منیش پانڈے، رشبھ پنت(وکٹ کیپر)، واشنگٹن سندر، کرونال پانڈیا، یزویندر چہل، راہل چہر، دیپک چہر، خلیل احمد، شیوم دوبے اور شاردل ٹھاکر۔