ETV Bharat / sports

بھارتی کھلاڑیوں کو خالی اسٹیڈیم میں کھیلنا سیکھنا ہوگا: اسٹائرس - cricket connected

نیوزی لینڈ کے سابق آل راؤنڈر اسکاٹ اسٹائرس کا خیال ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ہونے والے انڈین پریمیئر لیگ کے آئندہ سیزن میں خالی اسٹیڈیم میں کھیلنے کے لیے ہم آہنگ ہونے میں بھارتی کھلاڑیوں کو کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

scott styris
scott styris
author img

By

Published : Sep 7, 2020, 10:56 PM IST

آئی پی ایل 19 ستمبر کو ابوظہبی میں دفاعی چیمپیئن ممبئی انڈینز اور رنر اپ چینئی سُپر کنگز کے مابین مقابلے کے ساتھ شروع ہوگا۔

انعامی دولت سے بھرپور ٹورنامنٹ کا تازہ ترین ایڈیشن کورونا وائرس کی وجہ سے بند دروازوں کے پیچھے ہوگا۔

نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر اسکاٹ اسٹائرس نے کہا کہ 'بھارتی کھلاڑی حالات سے مطابقت کرنے میں کچھ وقت لے سکتے ہیں۔ میرے خیال میں بیرون ممالک کے کھلاڑیوں کو بغیر شائقین کے کھیلنے میں زیادہ پریشانی نہیں ہوگی۔ بیرون ممالک مقیم متعدد کھلاڑی عام طور پر چھوٹے ہجوم یا خالی میدانوں میں کھیلتے ہیں لہذا وہ اس کے عادی ہیں جبک بھارتی کھلاڑیوں کو کچھ جدوجہد کرنی پڑےگی۔

اسٹار اسپورٹس شو 'کرکٹ کنکٹیڈ' سے بات کرتے ہوئے اسٹائرس نے کہا کہ گزشتہ دس برسوں کے دوران کوہلی سمیت بھارتی کھلاڑی شائقین کے زبردست ہجوم کے درمیان کھیلتے رہے ہیں اسی لیے انہیں خالی اسٹیڈیم میں کھیلنے میں تھوڑی دقت ہوگی۔

تاہم اسی شو میں گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق تیز گیند باز اجیت آگرکر نے کہا کہ بھارتی کھلاڑی کھیلنے کے لیے پرجوش ہوں گے کیونکہ وہ ایک طویل وقفے کے بعد میدان میں اتریں گے۔ کھیل کے پہلے ایک دو میچ قدرے عجیب ہوسکتے ہیں لیکن بعد میں معمول کے مطابق کھیل ہوگا اور کھلاڑی اس بات کے شکر گزار ہوں گے کہ ٹورنامنٹ ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'یہ لوگ بہت سے اپنے کریئر کے عروج پر ہیں اور پچھلے چھ مہینوں سے کرکٹ سے دور ہیں اور یہ ایک بہت بڑا نقصان ہے جب آپ اپنے کریئر میں بہت عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہوں اور اچانک آپ 6 ماہ کے لیے کرکٹ سے دور ہوجائیں۔

آگرکر نے کہا کہ کھلاڑی حقیقت میں بہت خوش ہوں گے، ٹورنامنٹ کھیلنا شروعات میں یہ تھوڑا سا عجیب ہوسکتا ہے لیکن اسکاٹ اسٹائرس نے کہا کہ جیسے کبھی کبھی آپ کو ہجوم سے توانائی ملتی ہے، خاص طور پر بھارت میں۔ لیکن اس مرتبہ آئی پی ایل متحدہ عرب امارات میں آگیا ہے۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل کا 13 واں ایڈیشن بایو سکیور ماحول میں متحدہ عرب امارات کے تین مختلف مقامات پر کھیلا جائے گا۔ مجموعی طور پر 24 میچ دبئی میں، 20 ابوظبی اور 12 شارجہ میں ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.