ETV Bharat / sports

سڈنی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے تیزگیند بازمحمد سراج پرنسلی تبصرے - کرکٹ میچ

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اجنکے رہانے نے امپائیروں سے اس کی شکایت کی ۔مگر اب اب تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد بھارتی ٹیم نے باضابطہ طور پر اس واقعہ کے خلاف شکایت درج کرائی ہے ۔

گیند بازمحمد سراج پرنسلی تبصرے
گیند بازمحمد سراج پرنسلی تبصرے
author img

By

Published : Jan 9, 2021, 5:37 PM IST

Updated : Jan 9, 2021, 5:49 PM IST

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان آسٹریلیا کے سڈنی میدان میں کھیلے جارہے تیسرے کرکٹ ٹسٹ میچ کے دوران ایک شرمناک واقعہ پیش آیا ۔ میچ کے دوران موجود چند شائقین نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز محمد سرا ج پر نسلی تبصرہ کیا اور ان کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال بھی کیا۔

اس واقعہ کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم نے سخت برہمی کا اظہار کیا ۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اجنکے رہانے نے امپائیروں سے اس کی شکایت کی ۔مگر اب تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد بھارتی ٹیم نے باضابطہ طور پر اس واقعہ کے خلاف شکایت درج کرائی ہے ۔

ٹیم کے ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق نشے میں دھت چند شائقین نے محمد سراج پر نسلی تبصرہ کیا ۔ اور ان کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا۔

ذرائع کے مطابق شائقین کے تبصرے قابل اعتراض تھے ۔صرف محمد سراج ہی نہیں بلکہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز جسپرت بمراہ کے خلاف بھی آسٹریلیائی شائقین نے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق سراج اور جسپرت بمراہ کے خلاف گذشتہ دو دنوں سے نشہ میں دھت شائقین نازیبا الفاظ کا استعمال کررہے تھے ۔ کپتان اجنکے رہانے نے کا کہنا ہے کہ ریینڈ ویک اینڈ پربیٹھے ایک شائق نے محمد سراج کے خلاف تبصرہ کیا جو کہ فائین لیگ باونڈری پر فیلڈنگ کررہے تھے۔

Last Updated : Jan 9, 2021, 5:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.