ورلڈ کپ 2019 کے سیمی فا ئنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جارہے میچ بارش کے سبب رد کردیا گیا ۔
مانچسٹر میں مسلسل بارش اور خراب موسم کی وجہ سے ریزرو ڈے میں سیمی فائنل میچ کے آج دوبارہ شروع ہونے کی امید کم ہی ہے ۔
ریزرو ڈے میں بارش یا خراب موسم کی وجہ سے بھارت اور نیوزی لینڈ کا ادھورا میچ مکمل نہیں ہوسکا تو اس کا راست فائدہ ٹیم انڈیا کو مل سکتا ہے۔
آ ئی سی سی ضابطہ کے مطابق راؤنڈ رابن لیگ کے میچوں میں شاندار کار کردگی کامظاہرہ یا گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کر نے والی ٹیم کو اگلے مر حلے میں رسائی کا موقع ملتا ہے ۔ اس بنیاد پر اگر بارش کے سبب سیمی فا ئنل مقابلہ نہیں ہوتا ہے تو بھارتی ٹیم بغیر کھیلے فا ئنل میں کو الیفا ئی کرجائے گی ۔
وراٹ کوہلی کی قیادت والی ٹیم نے راؤنڈ رابن لیگ میچوں میں شاندار کار کردگی کامظاہرہ کر تے ہوئے نو میں سے سات میچوں میں جیت درج کی تھی۔ بھارتی ٹیم کو ایک میچ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑ اتھا۔ اس کے علاوہ ایک میچ بارش کی نذرہو گیا تھا۔ دوسر ی طرف نیوزی لینڈ کو نو میچوں میں سے پانچ میچوں میں جیت ملی تھی ۔